Nawaiwaqt:
2025-07-26@07:14:37 GMT

ایف بی آر کا د ہرا معیار

اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT

ایف بی آر کا د ہرا معیار

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستان کسٹمز میں دس برس سے تعینات کنٹیجنٹ ملازمین کو اضافی بوجھ قرار دیتے ہوئے ملازمت سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ایف بی آر میں تعینات کنٹیجنٹ ملازمین نائب قاصد ، سوئپر ہیں ،وفاقی حکومت کے ماتحت دیگر اداروں میں ایسے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری فنانس ڈویژن دے چکا ،ایف بی آر نے فنانس ڈویژن سے افسران کے لئے 10 10 گاڑیوں کی خریداری کے لئے 6 ارب کی منظوری حاصل کرلی،لیکن کنٹیجنٹ ملازمین کی فائل روک دی گئی۔ایف بی آر کے دوہرے معیار کی وجہ سے ملک بھر میں پاکستان کسٹمز کے نائب قاصد ،جمعدار،کلرک سمیت دیگر نچلے عہدوں پر کم تنخواہ والے کنٹیجنٹ ملازمین کا اپنی دس سے بارہ برس پر محیط ملازمتوں سے فارغ ہونے امکان ہے۔واضح رہے کہ ایف بی آر میں تعینات ممبر کسٹم ،سمیت دیگر اعلی افسران پاکستان کسٹمز کے کنٹیجنٹ ملازمین کی فائل وزارت خزانہ کو ارسال نہیں کر رہے جس کی وجہ وہ ایسے ملازمین کو قومی خزانے پر بوجھ قرار دے رہے ہیں جبکہ ایف بی آر کے ماتحت شعبوں میں کنٹریکٹ ملازمین ،ڈیلی ویجز ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع ہورہی ہے اور وفاقی وزارت خزانہ ،بیت المال سمیت دیگر وفاقی اداروں میں کنٹیجنٹ ملازمین کی اگلے مالی سال تک توسیع ہو چکی ہے تاہم ایف بی آر کے ماتحت پاکستان کسٹمز کے ایسے ملازمین کی توسیع کے لئے نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائل وزارت خزانہ کو ارسال نہیں کی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب رواں ماہ کے آغاز میں ایف بی آر نے ہنڈا اٹلس کمپنی سے گریڈ 17 سے اوپر افسران کے لئے 1010 گاڑیاں خریدنے کے لئے معاہدہ کیا ہے اور اس 6 ارب کے معاہدے سے حاصل گاڑیوں کے لئے ابتدائی طور پر تین ارب روپے کی ادائیگی بھی کردی گئی ہے ۔واضح رہے کہ رواں مالی سال 2024-25کے دوران 5 ستمبر کو فنانس ڈویژن نے وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں کو بچت مہم کے تحت گاڑیوں،ایمبولینس ،اسکول وین،میڈیکل آلات ،مشینری ،سمیت دیگر آلات کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کی گئی تھی جبکہ ان اداروں کو متنبہ کیا گیا تھا کہ ان اداروں میں عارضی ملازمین کے لئے نئی ملازمتیں بھی نہیں نکالی جائیں گی جبکہ ایک دوسرے نوٹیفکیشن کے زریعے پہلے سے موجود کنٹیجنٹ ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کردی گئی تھی لیکن ایف بی آر کے ماتحت پاکستان کسٹمز کے کنٹیجنٹ ملازمین کی فائل وزارت خزانہ ارسال نہیں کی گئی  ۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وال مارٹ کا نیا اے آئی منصوبہ، خریداروں اور ملازمین کے لیے ‘سپر ایجنٹس’ تعینات کرنے کا اعلان

عالمی ریٹیل کمپنی وال مارٹ نے ایک انقلابی مصنوعی ذہانت  (اے آئی) حکمتِ عملی کا اعلان کرتے ہوئے ‘ایجنٹک اے آئی’ پر مبنی جدید ترین سپر ایجنٹس متعارف کروا دیے ہیں، جو صارفین کی خریداری کے انداز اور کمپنی کے ملازمین، سپلائرز اور ڈویلپرز کے ساتھ رابطے کو مکمل طور پر بدلنے کے لیے تیار ہیں۔

رائٹرز کے مطابق یہ نئی ٹیکنالوجی روایتی جنریٹیو اے آئی سے زیادہ خودمختار ہے اور کم انسانی مداخلت کے ساتھ کام کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وائٹ ہاؤس کا نیا اے آئی پلان: ضوابط میں نرمی، جدید ٹیکنالوجی کی راہ ہموار

یہ سپر ایجنٹس چار اہم شعبوں مثلاً خریداروں، اسٹور ملازمین، سپلائرز اور ڈیولپرز  کے لیے تیار کیے جا رہے ہیں، جو متعدد ڈیجیٹل ٹولز کو ایک انٹرفیس میں یکجا کریں گے۔

مثال کے طور پر ‘اسپارکی’ نامی ایجنٹ پہلے ہی وال مارٹ ایپ میں دستیاب ہے، جو صارفین کو مصنوعات کی تجاویز، جائزوں کا خلاصہ، اور ضروری اشیاء کی شناخت میں مدد دیتا ہے۔ اپ گریڈ ہونے کے بعد یہ ایجنٹ فرج میں موجود اشیاء کی بنیاد پر کھانے کی ترکیبیں تجویز کر سکے گا اور ایونٹس بھی پلان کرے گا۔

ملازمین کے لیے ‘ایسوسی ایٹ’ سپر ایجنٹ تیار کیا جا رہا ہے جو چھٹیوں کی درخواست، سیلز ڈیٹا اور دیگر امور میں مدد دے گا۔ سپلائرز کے لیے ‘مارٹی’ ایجنٹ آرڈر مینجمنٹ اور مارکیٹنگ مہمات کو خودکار بنائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: ایلون مسک کا بچوں کے لیے نیا اے آئی چیٹ بوٹ ’بے بی گروک‘ متعارف کرانے کا اعلان

وال مارٹ نے انسٹا کارٹ کے سابق افسر ڈینیئل ڈینکر کو EVP آف AI تعینات کیا ہے، جب کہ ایک دوسرا نیا AI قیادت کا عہدہ بھی تخلیق کیا گیا ہے۔

یہ اعلان ایسے وقت پر ہوا ہے جب عالمی ادارے مصنوعی ذہانت کو اپنے روزمرہ کاموں میں تیزی سے شامل کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایجنٹس اے آئی منصوبہ مارٹ مصنوعی ذہانت

متعلقہ مضامین

  • ناسا کی افرادی قوت میں کمی کا فیصلہ، ملازمین کی تعداد 14 ہزار رہ جائے گی
  • وال مارٹ کا نیا اے آئی منصوبہ، خریداروں اور ملازمین کے لیے ‘سپر ایجنٹس’ تعینات کرنے کا اعلان
  • ملازمین کواب بزرگ والدین کی دیکھ بھال کیلئے 30 دن کی چھٹی ملے گی
  • ایف بی آر میں سپاہیوں کی بھرتی کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
  • اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 19 ستمبر تک توسیع
  • پریس کانفرنس کرنیوالوں کو معاف کرنا انصاف کے دوہرے معیار کی واضح مثال، اسد قیصر 
  • لاہور: پنجاب حکومت کا اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام، معیار تعلیم بلند کرنے کا فیصلہ
  • لاہور: سی سی ڈی اہلکار بن کر شہری کو اغوا کرنے والے 3 پولیس ملازمین گرفتار
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، تعلیمی اداروں میں اصلاحات اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے کئی اہم فیصلے
  • بی جے پی کا بی سی سی آئی کو حکومت کے ماتحت کرنے کا فیصلہ، اس سے کیا فرق پڑے گا؟