نئی پالیسی کے تحت مہنگا حج کرنے والے ایف بی آر سے سکیورٹی کلیئرنس لیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )حکومت نے نجی سکیم کے ذریعے حج کرنے والوں کیلئے نئی ریگولیشن پالیسی جاری کردی، مہنگا حج کرنیوالوں کے نام سکیورٹی کلیئرنس کیلئے ایف بی آر کو بھیجے جائیں گے۔ وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج 2025 کی نجی سکیم کیلئے نئی ریگولیشن پالیسی کے تحت 30 لاکھ سے زائد کا حج کرنے کے خواہشمندوں کی سکیورٹی کلئیرنس لازمی قرار دے دی گئی۔

پالیسی کے مطابق مہنگا پرائیویٹ حج پیکیج لینے والے عازمین کے نام ایف بی آر کو بھجوائے جائیں گے، ایف بی آر مہنگا پیکیج کے خواہش مندوں کے نام سکیورٹی ایجنسیز کو بھجوائے گا، ایف بی آر متعلقہ عازمین کے اثاثوں اور ٹیکس کی چھان بین کرے گا۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ایجنسیاں متعلقہ عازمین کے کریمنل اور دیگر ریکارڈز کا جائزہ لیں گی، سکیورٹی کلئیرنس کے بعد ہی 30 لاکھ سے زائد پیکیج والے عازمین کو اجازت ملے گی۔ پالیسی کے مطابق 30 لاکھ سے زائد کا حج پیکیج دینے والی کمپنیاں بھی مکمل تفصیلات دیں گی، کمپنیوں کے مہنگے حج اخراجات اور پیکیج کی منظوری وزارت مذہبی امور دے گی۔ خیال رہے نئی ریگولیشن پالیسی کیلئے وزارت مذہبی امور کے افسر محمد حکیم خٹک کو فوکل پرسن بھی مقرر کردیا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پالیسی کے ایف بی آر

پڑھیں:

بچوں سے زیادتی کے ملزم کے ساتھ کام کرنا نین تارا کو مہنگا پڑگیا

جنوبی بھارت کی معروف اداکارہ نین تارا اور انکے شوہر وگنیش شیون کو بھارتی کوریوگرافر جانی ماسٹر کے ساتھ کام کرنا مہنگا پڑگیا اور اس وقت دونوں کڑی تنقید کی زد میں ہیں۔

واضح رہے کہ تیلگو، تامل، کناڈا اور ہندی فلموں میں کام کرنے والے 43 سالہ جانی ماسٹر پر جنسی ہراسانی کا الزام ہے اور وہ بچوں کو جنسی جرائم سے تحفظ فراہم کرنے والے قانون (POCSO) کے تحت جنسی الزامات کے مقدمہ کا سامنا کر رہے ہیں۔

یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب وگنیش شیون نے بتایا کہ جانی ماسٹر نے ان سے فلم لوو انشورنس کمپنی میں کام کے حوالے سے بات کی ہے، جبکہ یکم جولائی کو جانی ماسٹر نے ایک پوسٹ شیئر کی اور بتایا کہ وگنیش شیون انکے ساتھ انکی فلم میں اشتراک کریں گے۔

اپنی اس پوسٹ میں انھوں نے وگنیش کے ساتھ کام کو اپنے لیے باعث خوشی قرار دیا، بعدازاں وگنیش نے اس پوسٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے اپنی مسرت کا اظہار کیا۔

وگنیش کی اہلیہ اور تامل، تیلگو اور ملیالم فلموں کی معروف اداکارہ نین تارا اس فلم کی پروڈیوسرز میں شامل ہیں، ان پر جانی ماسٹر کے ساتھ کام پر سخت تنقید کی گئی۔

گلوکارہ چنمئی سریپاڈا نے اپنے ایکس پر سخت غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جانی ماسٹر ایک نابالغ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے کیس میں مشروط ضمانت پر ہے، ایسا لگتا ہے کہ ہم باصلاحیت مجرموں کو پسند کرتے ہیں اور انہیں مسلسل پروموٹ کرتے ہیں، تاکہ وہ بااثر عہدوں پر برقرار رہیں اور مزید بچوں اور خواتین کو ہراساں کریں۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے زوال پذیر صنعتی شعبے کی بحالی کیلئے نئی صنعتی پالیسی کو حتمی شکل دیدی
  • عالمی منڈی میں تیل سستا، پاکستان میں مہنگا ہورہا ہے
  • محرم الحرام ؛ 23 اضلاع میں موبائل و انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ
  • مائیکروسافٹ نے پاکستان میں 25 سال بعد اپنے دفاتر بند کر دیے، وجہ کیا بنی؟
  • بچوں سے زیادتی کے ملزم کے ساتھ کام کرنا نین تارا کو مہنگا پڑگیا
  • ترکیہ نے ہمیشہ مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا،سردار یوسف
  • سپیکرکی تنخواہ کامعاملہ ،ترجمان قومی اسمبلی کی وضاحت سامنے آگئی
  • وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے ترکیہ کے قونصلر برائے مذہبی امور کی ملاقات
  • حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلیے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
  • گریڈ 20 کے محمد بخش سنگی جوائنٹ سیکرٹری وزارت مذہبی امور تعینات