پاک بحریہ قذاقوں کیخلاف فورس کی 11 ویں بار قیادت سنبھالنے کو تیار
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک بحریہ قذاقوں کے خلاف سرگرم ٹاسک فورس 151 کی قیادت 11 ویں بار سنبھالے گی۔ پاک بحریہ 22 جنوری کو ترکیہ سے سی ٹی ایف 151 کا چارج لے گی، سی ٹی ایف 151 کی کمان کی تبدیلی کی تقریب بحرین میں ہوگی۔ ٹاسک فورس بنیادی طور پر بحری قذاقوں کے خلاف سرگرمی سے کام کرتی ہے۔ سی ٹی ایف151 کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کام کرنے والی 5 ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے۔ کمبائنڈ میری ٹائم فورسز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق قائم کی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فتنہ الہندوستان کو انجام تک پہنچائیں گے،وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کا عزم
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انجام تک پہنچائیں گے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں فتنہ الہندوستان کے خلاف مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں پر تفصیلی غور کیا گیا اور صوبائی ایکشن پلان پر عمل درآمد اور اس میں درپیش رکاوٹوں کا جائزہ لیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے، ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان حکومت کی مکمل سپورٹ جاری رکھیں گے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سیکیورٹی اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دشمن عناصر کے لیے زمین تنگ کر دی گئی ہے، یہ جنگ سیکیورٹی فورسز کی نہیںپوری قوم کی جنگ ہے، دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں، امن وامان کے قیام کے لیے ریاستی ادارے مکمل ہم آہنگی سے سرگرم ہیں، سیکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ہر قیمت پر امن قائم کریں گے۔
مرغی کی قیمت نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے