لاپتاصارم کی لاش ٹینک سے برآمد‘پوسٹ مارٹم مکمل
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نارتھ کراچی سے لاپتا ہونے والے بچے صارم کی ڈوبی ہوئی لاش ٹینک سے مل گئی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ، بچے کی گمشدگی کے بعد تاوان کی جعلی کالز والے گروپ متحرک ہوگئے تھے۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق بلال کالونی تھانے کی حدود نارتھ کراچی سے 11 روز قبل لاپتا ہونے والے 7 سالہ بچے صارم ولد محسن کی لاش نارتھ کراچی فائیو آئی بنت انم اپارٹمنٹ کی بلڈنگ کے انڈر گراؤنڈ ٹینک سے ملی ہے۔ایس ایس پی سینٹرل نے مزید بتایا کہ ننھے صارم ولد محسن کی لاش کا عباسی شہیداسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔پولیس سرجن کراچی نے بتایا کہ بچہ حادثاتی طور پر ٹینک میں گرا یا کسی نے گرایا ہے اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔پانی کے ٹینک پر ڈھکن کی جگہ گتے کا ٹکڑا رکھا ہوا تھا۔بعد ازاں ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ وال مین نے فلیٹ یونین کو بتایا جب وہ موٹر چلانے گیا تو بدبو آئی، چیک کیا توپانی کے ٹینک میں لاش تھی ۔ ایس ایس پی کنور آصف نے بتایا کہ بچہ بھائی کے ہمراہ اپارٹمنٹ میں موجود مسجد کے مدرسے میں پڑھنے گیا تھا جس کے بعد بڑا بھائی گھر آگیا لیکن صارم نہیں آیا تھا۔پولیس سرجن کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم کے دوران تمام ضروری نمونے حاصل کرلئے گئے ،بچے کے جسم پر زخموں کے کئی نشانات پائے گئے تاہم موت کی حتمی وجہ کیمیکل ایگزامن رپورٹ آنے پر واضح ہوگی۔ بچے صارم بچے کے والدین کو 5 لاکھ روپے تاوان کا میسج بھی موصول ہو چکا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پوسٹ مارٹم ایس ایس پی
پڑھیں:
بنوں: پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا پھرحملہ
(عبدالقیوم وزیر )بنوں میں تھانہ ہوید کی مزنگہ پولیس پوسٹ پردہشت گردوں نے کواڈ کاپٹر ڈرون سے بم گرادیا۔
پولیس چیک پوسٹ پرحملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،گذشتہ چھ گھنٹوں میں پولیس پر یہ دوسرا حملہ ہے۔
بسیہ خیل پولیس سٹیشن پر بھی رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کیاتھا،دہشت گردوں نے مختلف اطراف سے بھاری اور چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کیاتھا۔