عرفانہ پیرزادہ
اتنی آلودہ ہے اس فضا کی جبیں
آسماں پر ہے چھایا دھواں ہی دھواں
کھوکھلی ہے زمیں
غم کی آندھی ہے جیسے کہ چلنے لگی
ہے گھٹن اس قدر سانس رکنے لگی
اس پہ غصے میں اب یہ سمندر بھی ہے
ایسا ہی اک جہاں اس کے اندر بھی ہے
جس کی لہروں پہ ہم نے ترانے لکھے
ریت پر چاہتوں کے فسانے لکھے
ہم نے خوشیاں وہ پائیں جو انمول ہیں
اب یوں لگتا ہے سب دور کے ڈھول ہیں
سن سمندر ذرا
ماہی گیروں کی روزی ہے رحمت ہے تو
رب نے بخشی ہے ہم کو وہ نعمت ہے تو
تو نے موتی دیئے ہم نے حاصل کیے
ہم نے آلودہ تر تیرے ساحل کیے
کچرے اور فضلے جب اس میں داخل کیے
ان سبھی نے حوادث کو آواز دی
اور طبیعت فضاؤں کی ناساز کی
عام شہری کی اس میں خطا کچھ نہیں
ہیں وہ لا علم ان کو پتہ کچھ نہیں
اے سمندر بتا
بے اماں سائبانوں کے ہوتے ہوئے
دربدر ہوں مکانوں کے ہوتے ہوئے
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سعودی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی وزیر اعظم شہباز شریف کے جہاز کا شاہانہ استقبال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وزیر اعظم شہباز شریف کے سعودی عرب پہنچنے پر سعودی ایئر فورس نے شاندار استقبال کیا۔ جیسے ہی وزیر اعظم کا طیارہ سعودی فضائی حدود میں داخل ہوا، ایف-15 لڑاکا طیاروں نے انہیں حصار میں لے کر ایئر اسپیس میں خوش آمدید کہا۔
وزیر اعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب پہنچے، جہاں انہوں نے سعودی لڑاکا طیاروں کو سلامی دی اور کاک پٹ میں جا کر مائیک کے ذریعے ولی عہد کا شکریہ بھی ادا کیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ سعودی ایئر فورس کے اس اقدام سے سعودی حکومت کی برادرانہ محبت اور احترام جھلکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عالم اسلام میں پاکستان کے مقام، شہباز شریف کی سفارتی مہارت اور پاکستانی افواج کی کامیابیوں کا نتیجہ ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے بعد کل برطانیہ روانہ ہوں گے، جہاں دو روزہ قیام کے بعد وہ امریکا جائیں گے۔ دورہ امریکا کے دوران وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جبکہ ذرائع کے مطابق ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔