بھارت کا چمپئینز ٹرافی کیلیے اسکواڈ کا اعلان، اہم فاسٹ بولر کی واپسی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)آئی سی سی چمپئنز ٹرافی اور انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلیے بھارت نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔بھارتی کپتان اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشترکہ طور پر کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا تاہم اس موقع پر ہیڈکوچ گوتم گمبھیر موجود نہیں تھے۔ انڈین میں نومبر 2024 سے ہرنیا سرجری کے بعد اسکواڈ سے باہر کلیدیپ یادیو، کمر درد کے شکار جسپریت بمراہ اور فاسٹ بولر محمد شامی کو 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا تاہم بمراہ کی شمولیت انکی فٹنس سے مشروط ہوگی۔بھارت کے 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان روہت شرما، شبمن گل (نائب کپتان)، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، یاشاسوی جیسوال، رشبھ پنت، اور رویندرا جدیجہ شامل ہیں۔ چمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم اپنا میچ بنگلادیش کیخلاف 20 فروری کو دبئی میں کھیلے گی جس کے بعد ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکر پاک بھارت میچ 23 فروری کو کھیلا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 جولائی 2025ء ) ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ستمبر کے دوسرے ہفتے میں آمنے سامنے آئیں گی۔ تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہو گا۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بی سی سی آئی نے ٹورنامنٹ کے شیڈول کے لیے وقت مانگا تھا۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایشیا کپ میں کل 8 ٹیمیں شرکت کریں گی، ایشیا کپ کی مجوزہ ونڈو 10 سے 28 ستمبر کے درمیان رکھی گئی ہے اور ایشیا کپ کے شیڈول کے حوالے سے ابتدائی اعلان آج متوقع ہے۔ یاد رہے کہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025ء کی میزبانی بھارت کے پاس تھی تاہم بھارتی ٹیم کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آنے کے بعد پاکستان نے بھی واضح طور پر کہہ دیا تھا کہ ہم بھی ایشیا کپ کے لیے بھارت نہیں جائیں گے۔