بنوقابل پروگرام کو مزید شہروں میں وسعت دے رہے ہیں،جاوید قصوری
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے شیخوپورہ کے ضلعی شوریٰ کے اجلاس میں شرکت کی۔ تنظیمی، دعوتی اُمور کا جائزہ لیا، بنو قابل پروگرام کے حوالے سے تفصیلات طے کیں اور آئندہ کے اہداف کے حوالے سے رہنمائی کی۔ اس موقع پر نائب امیر صوبہ نصراللہ گورائیہ، امیر ضلع زاہد عمران کوروٹانہ، قیم ضلع انجینئر علی رحمان و دیگر اراکین ضلعی شوریٰ بھی موجود تھے۔ محمد جاوید قصوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں تعلیم حاصل کرنا غریب گھرانوں کے لیے مشکل ہوتا جا رہا ہے، اس لیے الخدمت فائونڈیشن کے تعاون سے نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کورسز فراہم کر رہے ہیں، ’’بنو قابل پروگرام‘‘ کے تحت گزشتہ سال 50 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کو مختلف کورسز میں تربیت دی جا چکی ہے، بے روزگار نوجوانوں کی آئی ٹی کے ذریعے ٹریننگ اور ہنر مندی کے ذریعے بے روزگاری ختم کرنے کا جامع پلان تیار کیا ہے، اب اس پروگرام کو مزید شہروں تک وسعت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے کورسز کو سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن بورڈ اور پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن سمیت دیگر اہم تکنیکی اداروں سے منسلک کیا گیا ہے تاکہ طلبہ کو جاری کردہ سرٹیفیکیٹس کو قومی اور عالمی سطح پر موثر بنایا جا سکے، ان کورسز کی تربیت پیشہ ور آئی ٹی ماہرین کی زیر نگرانی دی جا رہی ہے، نوجوان نسل کی صحیح اور درست سمت رہنمائی سے انہیں بہتر مستقبل دیا جا سکتا ہے۔ ملکی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محمد جاوید قصوری نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا، لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا، لاوا پھٹنے والا ہے، حکومت میں شامل جماعتیں جاگیرداروں، وڈیروں اور کرپٹ سرمایہ داروں کی پشتیبان ہیں، حکمرانوں نے اپنے مفاد کے لیے ہمیشہ ملک کا سودا کیا اور عوام کو تکلیفیں دیں، چوکیدار بدلتے ہیں، کرپٹ نظام اپنی جگہ قائم ہے، مہنگائی، بے روز گاری، بجلی و گیس کے بلوں کی وجہ سے لوگوں کی نیندیں اُڑ گئیں، کرپشن اور سودی نظام نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جاوید قصوری
پڑھیں:
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کوآفت زدہ قراردیاجائے،گورنرپنجاب کاوزیراعلیٰ کوخط
حسن علی :گورنرپنجاب سلیم حیدر خان نے سیلاب زدہ علاقوں کوآفت زدہ قراردینے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کوخط لکھ دیا۔
گورنرپنجاب سلیم حیدر خان نے سیلاب زدہ علاقوں چکوال، جہلم اور حافظ آباد کا دورہ کیا،دورے کے بعد انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کولکھے گئے خط میں کہاہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے اورجلد از جلد سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
مرغی کی قیمت نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے
گورنرپنجاب کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزیدکہاگیاہے کہ سیلاب سے متاثرہ شہروں میں نظام زندگی شدید متاثر ہواہے،کئی شہروں کو آپس میں ملانے واے پل ٹوٹ گئے، سڑکیں بہہ گئیں، غریب لوگوں کے گھر، مویشی اور قیمتی سامان سیلابی ریلے میں بہہ گیا،اس لئے جلد از جلد سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
دیگر کیٹیگریز: