اسرائیل کی غزہ کے رہائشیوں کو پابندیوں سے متعلق وارننگ جاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
صیہونی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز غزہ کے مختلف حصوں میں تعینات رہیں گی، فورسز کے قریب جانا خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی فوج نے غزہ کے رہائشیوں کو پابندیوں اور سکیورٹی سے متعلق وارننگ جاری کر دی۔ صیہونی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز غزہ کے مختلف حصوں میں تعینات رہیں گی، فورسز کے قریب جانا خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اسرائیلی علاقوں یا خطرناک بفر زون میں داخل ہونا سختی سے منع ہے، فوجی آپریشنز کے باعث نتزارم روڈ پر سفر سے گریز کیا جائے۔ اسرائیلی فورسز نے رفع کراسنگ، فلاڈیلفی کوریڈور اور غزہ کوسٹ لائن پر سفر سے بھی گریز کی ہدایت کی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: غزہ کے
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے سے متعلق دستاویزی فلم جاری
پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سندھ پولیس کے جوانوں کی جانب سے بہادرانہ دفاع کے پس منظر پر بنائی گئی دستاویزی فلم جاری کردی گئی۔ روا ڈاکیومینٹری فلمز کے تحت بننے والی دستاویزی فلم 'دی پولیس اسٹوری' (PSX: The Police Story) کا پریمیئر گزشتہ روز کراچی کے سنیما میں منعقد ہواجس میں آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن اور اسٹاک ایکسچینج حملے کو روکنے والے ریپڈ رسپانس فورس (آر آر ایف) کے جوانوں سمیت دیگر پولیس حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا تھا بدقسمتی سے یہاں پولیس کے اچھے کام نمایاں نہیں ہوتے، دیگر ممالک میں پولیس اور دیگر فورسز پر فلمیں اور سیریز بنتی ہیں، اس سے ادارے میں کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ یہ ڈاکیومینٹری پولیس کی غیر معمولی کارکردگی کو اجاگر کرتی ہے، پولیس اہلکاروں نے چند منٹ میں دہشت گردوں کو ہلاک کرکے ملک کو بڑی تباہی سے بچایا تھا۔یاد رہے کہ 29 جون 2020 کو دہشت گردوں نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کیا تھا مگر سندھ پولیس کے ریپڈ رسپانس فورس کے جوانوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر اس حملے کو ناکام بنایا تھا۔