کراچی: تھانے کے سامنے خواجہ سراؤں کا اپنی گُرو کیخلاف احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
تصویر بشکریہ جیو نیوز
کراچی کے شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے سامنے خواجہ سراؤں نے اپنی گُرو کیخلاف احتجاج کیا۔
خواجہ سراؤں نے الزام لگایا کہ گُرو پولیس کی ملی بھگت سے ان سے 15،15 ہزار روپے ماہانہ بھتہ وصول کر رہی ہے۔
خواجہ سراؤں نے اپنے گُرو کی بھتہ خوری کیخلاف درخواست بھی جمع کرا دی ہے۔
ایک خواجہ سرا نے کہا کہ گُرو بھتہ خوری بند کریں، 15 سال سے یہی ہو رہا ہے، اب برادشت کی حد ختم ہوگئی ہے۔
ایک مزید خواجہ سرا نے بھی اسی طرح کا الزام عائد کرتے ہوئے گُرو کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خواجہ سراؤں
پڑھیں:
فلسطینی اس وقت آزمائش میں ہیں، عالم اسلام خاموش ہے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف - فوٹو: فائلوزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فلسطینی اس وقت آزمائش میں ہیں، عالم اسلام خاموش ہے۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج کے دن فلسطینی بھائیوں کےلیے دعا کریں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم بھٹک گئے ہیں، اللّٰہ ہمیں سیدھا راستہ دکھائے۔