پی ٹی آئی سے مذاکرات میں ملکی مفاد سامنے رکھا جائے، نوازشریف کی وزیراعظم کو ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
پی ٹی آئی سے مذاکرات میں ملکی مفاد سامنے رکھا جائے، نوازشریف کی وزیراعظم کو ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو پی ٹی آئی سے مذاکرات میں ملکی مفاد کو سامنے رکھنے کی ہدایت کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی۔جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے ملکی سیاسی صورتحال اور پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے کہا کہ ملک کے لئے ہم سب کو اکٹھا ہو کر چلنا ہوگا
انہوں نے وزیر اعظم کو ہدایت کی کہ مذاکرات میں ملکی مفاد کو سامنے رکھا جائے۔ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہبازشریف نے اب تک ہونیوالے مذاکرات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا، شہباز شریف نے بریف کیا کہ ملکی معاشی حالات بہتر ہوگئے، حالات مثبت سمت میں جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
اُمید ہے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے کیس میں ہمیں انصاف ملے گا: عطا تارڑ
—فائل فوٹووفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ اُمید ہے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے کیس میں ہمیں انصاف ملے گا۔
لاہور کی سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے کیس میں پیش ہوا، کیس کو 8 سال ہوگئے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے 120 مرتبہ تاریخ لی، آج ان کے وکیل مصروفیت کی وجہ سے نہیں تھے، ہم نے درخواست کی کہ ہمارا بیان ریکارڈ کر لیا جائے۔
عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے الزام لگایا کہ شہباز شریف نے پانامہ کیس میں 10 ارب کی پیشکش کی، یہ من گھڑت جھوٹا الزام بانی پی ٹی آئی نے لگایا تھا، شہباز شریف نے 2017 میں ہی بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا۔
پی ٹی آئی کے وکیل نے آج گواہی ریکارڈ نہ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کل کی تاریخ دے دے بانی پی ٹی آئی کے سینئر وکیل پیش ہوں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، بانی پی ٹی آئی کا شیوا ہے کہ وہ الزام لگاتا ہے، نیازی اور اس کا ٹولہ افواج پاکستان پر بھی الزام لگاتا تھا، عدالت نے نیازی اور اس کے ٹولے کو جھوٹا قرار دیا ہے، کوئی بھی معزز ملک اس کو برادشت نہیں کر سکتا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ہمیشہ کی طرح پہلے جھوٹ بولتے ہیں پھر یوٹرن لیتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے دہشت گردوں کی حمایت کی۔