راولپنڈی : سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع  ژوب کے سرحدی علاقے سمبازا میں افغانستان سے دہشت گردوں کے داخلےکی کوشش ناکام بنادی، سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 5 خوارج کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 18 اور 19 جنوری کی درمیانی شب خوارج پاکستان  افغانستان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے، سیکورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کی ژوب کے علاقے سمبازہ  سے دراندازی کی کوشش ناکام بنائی۔

فوجی ترجمان  کا کہنا ہےکہ پاکستان مستقل عبوری افغان حکومت سےکہتا رہا ہےکہ سرحد کے اطراف مؤثربارڈر منیجمنٹ یقینی بنائے، توقع ہےکہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمے داریاں پوری کرےگی اور دہشت گردکارروائیوں کے لیے اپنی سرزمین کے استعمال سے انکارکرےگی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سیکورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانےاورملک سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنےکے لیے پرعزم ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سیکورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش کی کوشش ناکام

پڑھیں:

افغانستان سے کشیدگی نہیں،دراندازی بند کی جائے، دفتر خارجہ

امید ہے 6 نومبر کو افغان طالبان کیساتھ مذاکرات کے اگلے دور کا نتیجہ مثبت نکلے گا،ترجمان
پاکستان خودمختاری اور عوام کے تحفظ کیلئے ہر اقدام اٹھائے گا،طاہر اندرابی کی ہفتہ وار بریفنگ

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان کو امید ہے کہ 6 نومبر کو افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کے اگلے دور کا نتیجہ مثبت نکلے گا۔پاکستان افغانستان کے ساتھ کشیدگی نہیں چاہتا، دراندازی بند کی جائے۔پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اپنی خودمختاری اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر اقدام اٹھائے گا، جمعہ کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان مصالحتی عمل میں اپنا کردار جاری رکھے گا اور 6 نومبر کے مذاکرات سے مثبت نتائج کی امید رکھتا ہے۔انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور جمعرات کی شام استنبول میں ثالثوں کی موجودگی میں اختتام کو پہنچا۔ترجمان کے مطابق پاکستان نے 25 اکتوبر سے شروع ہونے والے استنبول مذاکرات میں خوش دلی اور مثبت نیت کے ساتھ شرکت کی۔انہوں نے بتایا کہ مذاکرات ابتدائی طور پر دو دن کے لیے طے کیے گئے تھے، تاہم طالبان حکومت کے ساتھ باہمی اتفاقِ رائے سے معاہدے تک پہنچنے کی سنجیدہ کوشش میں پاکستان نے بات چیت کو 4 دن تک جاری رکھا۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، افغان سرحدی فورس کے اہلکار سمیت تین خوارج ہلاک
  • افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز نے 2 افغان شہریوں سمیت 3 دہشتگرد ہلاک کردیے
  • ملتان میں کسٹمز انفورسمنٹ کی کارروائی، اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام
  • ملتان کسٹمز کی کارروائی، اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام،کروڑوں کا مال برآمد
  • شمالی وزیرستان: پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 خوارج ہلاک، 5 زخمی
  • شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 خوارج ہلاک، 5 زخمی
  • افغانستان سے کشیدگی نہیں،دراندازی بند کی جائے، دفتر خارجہ
  • امریکا: دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار
  • امریکا, دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار
  • افغانستان سے دراندازی بندہونی چاہیے،وزیردفاع۔بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، پاک فوج