وزیراعظم کی ملاقات، مذاکرات میں ملکی مفاد سامنے رکھیں: نوازشریف
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
سندر (نامہ نگار/ تنویر سیال+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف اتوار کے روز نواز شریف سے ملاقات کرنے جاتی امراء پہنچے۔ شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز بھی شریک رہیں۔ جاتی امراء میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ شہباز شریف نے جاتی امراء آمد کے موقع پر شریف خاندان کے دیگر افراد سے بھی ملاقات کی اور جاتی امراء سے متصل شریف فیملی کے قبرستان میں مدفون اپنے والدین اور بھائی کی قبروں پر بھی فاتحہ خوانی کی۔ شہباز شریف نے جاتی امراء میں تقریباً دو گھنٹے سے زائد وقت گزارا۔ جاتی امراء میں قیام کے بعد وزیراعظم شہباز شریف واپس روانہ ہوگئے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق شہبازشریف نے نوازشریف سے ملکی سیاسی صورتحال اور پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مذاکرات اور پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات اور ان کے جواب پر بھی غور کیا گیا۔ نوازشریف نے کہا کہ ملک کے لئے ہم سب کو اکٹھا ہوکر چلنا ہوگا۔ انہوں نے وزیراعظم کو ہدایت کی کہ مذاکرات میں ملکی مفاد کو سامنے رکھا جائے۔ شہبازشریف نے اب تک ہونے والے مذاکرات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ شہبازشریف نے بریف کیا کہ ملکی معاشی حالات بہتر ہو گئے، حالات مثبت سمت میں جا رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شہباز شریف شریف نے
پڑھیں:
پانچ اگست کا جلسہ فیصلہ کن ہوگا، آئندہ لائحہ عمل قوم کے سامنے رکھا جائے گا: سہیل آفریدی
سٹی 42 : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پانچ اگست کے جلسے کی تیاریوں کے لیے تمام پارلیمانی اراکین کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں، پانچ اگست کا جلسہ سیمی فائنل اور فیصلہ کن ہوگا، آئندہ لائحہ عمل قوم کے سامنے رکھا جائے گا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پارلیمانی اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے پانچ اگست کے جلسے کا مقام تبدیل کر کے پشاور موٹروے کے قریب کھلے میدان میں منتقل کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 15 اکتوبر 2025 سے تمام آئینی و قانونی راستے اختیار کیے اور افہام و تفہیم سے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت بھی مذاکرات اور افہام و تفہیم کے ذریعے مسائل کے حل کی خواہاں تھی، مخالفین نے مثبت کوششوں کا کوئی جواب نہیں دیا۔
آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے رجوع کیا، اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان سے ملاقات کی کوشش کی، ایک تقریب میں چیف جسٹس کے سامنے عمران خان سے ملاقات کا مؤقف پیش کیا، بطور وزیراعلیٰ اپنی جماعت کے قائد سے ملاقات میرا آئینی اور قانونی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے فیصلے عمران خان کے وژن کے مطابق کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی
ہم میں سے کسی کی ذاتی سیاسی حیثیت نہیں، عوام نے عمران خان کے نام پر ووٹ دیا، عمران خان کو ملنے والا مینڈیٹ مسترد کرنا ساڑھے چار کروڑ عوام کی توہین ہے، وفاق خیبرپختونخوا کی منتخب حکومت کے ساتھ دوسرے درجے کے شہری جیسا سلوک کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی فیملی، بہنوں اور ذاتی ڈاکٹروں کو ملاقات اور بہترین علاج کی سہولت دی جائے، عمران خان قوم کا اثاثہ اور ملک کے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں۔
لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ ہم پر فوجی تنصیبات پر حملوں کے الزامات لگائے گئے، نو مئی کی غیرجانبدار تحقیقات سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ عمران خان کا مؤقف ہے “فوج بھی میری، ملک بھی میرا”، تمام بیانیوں میں مخالفین کو شکست دینے کے باوجود مسائل حل نہیں ہوئے۔ اب پرامن احتجاج ہی آخری آئینی راستہ ہے، آئین ہر شہری کو اس کا حق دیتا ہے۔