حمل:
21 مارچ تا 21 اپریل
نمود و نمائش کے چکر میں آج آپ اپنا بجٹ خراب کر سکتے ہیں لہٰذا اپنی حیثیت سے بڑھ کر خرچ کرنا نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
نئی سواری خریدنے کے امکان روشن ہیں کسی کو دی ہوئی رقم باآسانی واپس مل سکتی ہے، شریک حیات یا شریک سفر کو زیادہ ٹائم دیں تاکہ گھریلو حالات ڈسٹرب نہ ہوں۔
جوزا:
21 مئی تا 21 جون
ہر قسم کے حالات کا جائزہ لے کر قدم آگے بڑھائیں اگر آپ اندھا دھند میدان میں کود پڑے تو ناکامی آپ کا مقدر بنے گی۔
سرطان:
رشتے داروں سے محتاط رہیں آپ کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں جلدبازی سے کئے گئے کام عمربھر پچھتاوے کا باعث بن سکتے ہیں۔
اسد:
24 جولائی تا 23 اگست
اپنے آپ کو مصروف رکھیں فارغ انسان کا دماغ فضول سوچوں کا مرکز بنا رہتا ہے لہٰذا وقت گزاری کیلئے چھوٹا موٹا کام کرتے رہنا آپ کیلئے بہتر ہے۔
سنبلہ:
24 اگست تا 23 ستمبر
محبوب سے آج کے دن وفاداری کی امید رکھنا آپ کیلئے کسی طور بھی بہتر ثابت نہیں ہو سکے گا سفر سے فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔
میزان:
24 ستمبر تا 23 اکتوبر
عشق و محبت کے میدان سے خود کو دور ہی رکھیں تو زیادہ بہتر ہے۔ سیاست سے منسلک افراد کنٹرول میں رہ کر فیصلے کریں۔
عقرب:
24 اکتوبر تا 22 نومبر
امپورٹ ایکسپورٹ کا بزنس کرنے والے کاروبار کو بلندی تک لے کر جانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں نزدیکی سفر کے نتائج خاطرخواہ حاصل ہوں گے۔
قوس:
23 نومبر تا 22 دسمبر
تعمیراتی بزنس سے منسلک افراد اپنے کاروبار کو عروج دے سکتے ہیں البتہ سیاست سے دور رہیں تو زیادہ بہتر ہے۔
جدی:
23 دسمبر تا 20 جنوری
والدین کی جانب سے اچانک خوشی حاصل ہو سکتی ہے ہو سکتا ہے کوئی وراثتی معاملات آپ کی منشا کے مطابق حل ہو جائیں۔
دلو:
21 جنوری تا 19 فروری
اپنے ذہن کو اپنے کام میں لگائیں بجائے ادھر ادھر کے کاموں میں وقت ضائع کرنے کے دوستوں سے محتاط رویہ اپنائیں۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
آپ کا کوئی دوست آپ کو فضول قسم کی الجھن میں الجھا سکتا ہے آج اپنے ان نام نہاد دوستوں سے ہوشیار ہی رہیں تو بہتر ہے۔
(نوٹ: یہ عام پیش گوئیاں ہیں اور ہر ایک پر لاگو نہیں ہوسکتی ہیں۔)
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سکتے ہیں بہتر ہے سکتا ہے
پڑھیں:
27 ویں ترمیم منظوری، اتحادی ارکان کو اسلام آباد میں رہیں،حکومت
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )حکمران اتحاد نے 27ویں آئینی ترمیم کے منظوری تک تمام ارکان پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کردی۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے میں حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے ارکان کو دارالحکومت میں رہنے کا کہہ دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کا بل پہلے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم کا مجوزہ بل جمعہ کے روز سینٹ میں پیش کیا جائے گا، پیش ہونے کے بعد قائمہ کمیٹی بھجوادیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم کا بل آئندہ ہفتے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ حکمران اتحاد میں مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی)، مسلم لیگ (ق)، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) اور دیگر پارٹیاں شامل ہیں۔