میٹرک میں مزید 3 نئے گروپس کا اضافہ کر دیا گیا،طلبہ کیلئے بڑی خبر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں طلبا اب مزید 3 نئے گروپس میں میٹرک کر سکیں گے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ میٹرک سائنس اور میٹرک آرٹس کے ساتھ مزید 3 گروپ شامل کئے گئے ہیں،میٹرک طلبا کیلئے ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر سائنس اور فیشن ڈیزائننگ گروپ تیار کئے گئے ہیں۔
طلبا 9 ویں کلاس سے دو ہزار پچیس چھبیس کے تعلیمی سیشن سے گروپ کا انتخاب کرسکیں گے،محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے نئے گروپس کی مضامین لسٹ بھی جاری کردی گئی ہے۔سی ای او اور ڈی ای او سے طلبا کے انتخاب کے حوالہ سے ڈیٹا مانگ لیا گیا،نئے گروپس کی کتابوں کی چھپائی بچوں کی تعداد کی مطابق کی جائے گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر میٹرک کیلئے مختلف مضامین کورسز کا آغاز کیا گیا ہے۔
بل کلنٹن نے نوازشریف کو بچانے کیلئے چیف جسٹس سے خفیہ ملاقات کی: سابق پاکستانی عہدیدار کا اہم انکشاف
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نئے گروپس
پڑھیں:
اسکولوں میں طلبہ کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی لگائی جائے، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
پنجاب اسمبلی میں پبلک اور پرائیویٹ اسکولوں میں طلبہ کے موبائل فون استعمال پر مکمل پابندی کی قرارداد جمع کرا دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 20 کروڑ موبائل صارفین کی حد عبور ہونے پر خواتین کو مفت موبائل فون دینے کا اعلان
یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے۔ موجودہ دور میں موبائل فونز اور سوشل میڈیا کے بے دریغ استعمال نے بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
قرارداد میں تجویز دی گئی ہے کہ حکومت اس سماجی مسئلے کو سنجیدگی سے لے اور اس کے حل کے لیے مؤثر لائحہ عمل ترتیب دے۔
قرارداد کے مطابق پہلے قدم کے طور پر تمام پبلک اور پرائیویٹ اسکولز میں طلبہ کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور طالبعلم کا قتل: طلبہ کا احتجاج، وزیر اعلیٰ کا قاتلوں کی گرفتاری، ایس ایچ او کو معطل کرنے کا حکم
مزید برآں قرارداد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے بھی قانون سازی کی جائے تاکہ ان کی ذہنی نشوونما اور اخلاقی تربیت محفوظ رہ سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسکولز پابندی کا مطالبہ پنجاب اسمبلی راحیلہ خادم قرارداد پیش مسلم لیگ ن موبائل فون کا استعمال وی نیوز