پاک فوج سرحدوں کی حفاظت کیلئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج سرحدوں کی حفاظت کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ژوب میں پاک افغان سرحد پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی، دہشت گرد سرحد پار سے پاکستان داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کارروائی میں5 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر آج انقرہ روانہ ہو گئے۔
وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی ترکیہ روانہ ہوا جس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی شامل ہیں۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے اہم ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، توانائی اور علاقائی و عالمی امور پر بات چیت متوقع ہے۔
صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس