کراچی: کٹی پہاڑی کے قریب مبینہ مقابلہ، 7 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی پولیس نے نارتھ ناظم آباد میں کٹی پہاڑی کے قریب ایک مبینہ مقابلے کے بعد 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کے مقابلے میں 2 ملزمان گرفتار کئے گئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان میں حفیظ،کلیم، صابر، نعیم، ساجد، حفیظ گیلانی اور رؤف شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کلیم، نعیم اور حفیظ آپس میں بھائی ہیں جبکہ دیگر ملزمان میں صابر اور ساجد بھی آپس میں بھائی ہیں۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ٹی ٹی پسٹل، 2 منی کلاشنکوفیں، 2 موٹر سائیکلیں، موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سوات: مدرسے میں تشدد سے بچہ جاں بحق، 2 ملزم گرفتار ، مدرسہ سیل
ڈی پی او سوات محمد عمر نے کہا ہے کہ چالیار مدرسہ میں بچے پر مبینہ تشدد کے بعد موت کا واقعہ افسوسناک ہے، 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، 2 کی تلاش جاری ہے۔
ڈی پی او نے کہا کہ واقعے کے بعد پولیس نے چابک دستی سے کام کیا، پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر میں چار ملزمان نامزد ہے، دو گرفتار ہوچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے علاوہ مدرسے کے 9 افراد کو بھی تفتیش کیلئے حراست میں لیا گیا ہے، مدرسہ غیر قانونی تھا جسے سیل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او نے کہا کہ مدرسہ کے 3 سو طلباء کو ہم نے اپنی تحویل میں لے کر والدین کے حوالے کردیا ہے، یہ دلخراش واقعہ ہے کسی سیاسی دباو میں نہیں آئیں گے۔