انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر 11 پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر 11 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 71 پیسے پر بند ہوا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چارجز میں اضافہ،اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے پر35 روپے فی ٹرانزیکشن کٹوتی ہوگی
اسلام آباد(اوصاف نیوز) ملک بھر کے کمرشل بینکوں نے دیگر بینکوں کے اے ٹی ایمز سے رقم نکالنے والے صارفین پر فی ٹرانزیکشن فیس میں نمایاں اضافہ کر دیا گی
ا جس سے شہریوں کو مزید مالی بوجھ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پہلے یہ فیس 23.44 روپے تھی جسے اب بڑھا کر 35 روپے فی ٹرانزیکشن کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تمام کمرشل بینکوں نے اپنی ”شیڈول آف چارجز“ کو اپ ڈیٹ کر کے یہ نئی فیس لاگو کر دی ہے، اور صارفین سے پہلے ہی اس نرخ پر رقم وصول کی جا رہی ہے۔ بینکوں کے مطابق یہ چارجز زیادہ تر 1-لنک نیٹ ورک کے شیئر پر مشتمل ہوتے ہیں جبکہ تھوڑی رقم اس بینک کو جاتی ہے جس کے اے ٹی ایم سے ٹرانزیکشن کی جاتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اضافی بوجھ خاص طور پر ان صارفین کیلئے مشکل پیدا کرے گا جن کے علاقوں میں اُن کے اپنے بینک کے اے ٹی ایم دستیاب نہیں ہوتے اور وہ مجبوراً دیگر بینکوں کے اے ٹی ایم استعمال کرتے ہیں۔
بینکنگ صارفین نے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوام پر بلاجواز مالی دباؤ قرار دیا ہے، اور اس فیس میں نظرِ ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ کا سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کے نام ایک اور خط، سینیارٹی پر سوالات اٹھادیئے