بھارتی رئیلٹی شو بگ باس 18 کے گرینڈ فائنل میں سلمان خان اور عامر خان کی ہلکی پھلکی نوک جھونک اور عامر خان کے بیٹے جنید خان کے طنزو مزاح نے شائقین کے دل جیت لیے۔

عامر خان اپنے بیٹے جنید خان اور اداکارہ خوشی کپور کے ہمراہ فلم ’لوویاپا‘ کی تشہیر کے لیے شریک ہوئے۔ پروگرام کے دوران، سلمان نے مزاحیہ انداز میں عامر سے پوچھا کہ کیا ان کی کوئی نئی گرل فرینڈ ہے، جس پر جنید کے حاضر جواب تبصرے نے سب کو قہقہے لگانے پر مجبور کر دیا۔

جنید خان نے کہا کہ ’کیا آپ ان (عامر خان) کو انکی دو سابقہ بیویوں سے گالیاں پڑوانا چاہتے ہیں‘۔  

شو کے دوران عامر نے انکشاف کیا کہ وہ اور سلمان ایک دوسرے کے بچپن کے ساتھی ہیں۔ انہوں نے بتایا، ’بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ سلمان اور میں نے دوسری جماعت میں ایک ہی اسکول میں تعلیم حاصل کی تھی۔ بعد میں سلمان دوسرے اسکول منتقل ہو گئے۔‘

 اس پر سلمان نے مزاحیہ انداز میں کہا، ’مجھے اسکول سے نکال دیا گیا تھا‘۔ عامر نے مسکراتے ہوئے کہا، ’آپ ہمیں بچپن کے دوست  کہہ سکتے ہیں‘۔

یاد رہے کہ جنید خان جلد سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کے ہمراہ فلم لویاپا میں جلوہ گر ہوں گے جو 7 فروری کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

دوسری جانب بگ باس سیزن 18 کا تاج اداکار کرن کے نام ہوچکا ہے انہوں نے گھر کے اندر اور باہر سے بےشمار ووٹ حاصل کر کے بگ باس سیزن 18 کے فائنلسٹ کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

حق کی راہ میں دی جانے والی ہر قربانی باعثِ فخر ہے؛ محمد جنید انوار

سٹی 42 : وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ کربلا ایثار، قربانی اور حق گوئی کی روشن مثال ہے ۔ 

محمد جنید انوار چوہدری نے واقعہ کربلا کے موقع پر پیغام میں کہا کہ یہ درس کربلا کا ہے کہ خوف بس خدا کا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ امام حسینؓ کی قربانی ہمیں حق اور سچ پر ڈٹ جانے کا حوصلہ دیتی ہے۔ حق کی راہ میں دی جانے والی ہر قربانی باعثِ فخر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے ظلم کے سامنے جھکنے کے بجائے حق کا علم بلند کیا۔ باطل کے آگے سر جھکانے کے بجائے سچائی پر قربان ہونا حسینؓ کا درس ہے ۔ محرم صبر، برداشت اور حق کے لیے قربانی کا پیغام دیتا ہے ۔ 

شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

متعلقہ مضامین

  • سوال کیسے پوچھیں؟
  • ’گروک پاکستانیوں کے ہاتھ لگ گیا ہے، اب اللہ ہی بچائے‘
  • ہانیہ عامر کی فلم ’سردار جی 3‘ 50 کروڑ کے سنگِ میل کے قریب پہنچ گئی
  • پہلی بار حکومت اور اسٹیبلشمنٹ اکھٹی ہے تو کچھ لوگوں کو تکلیف ہے،وزیر داخلہ کا صدر کو ہٹانے سے متعلق سوال کا جواب
  • صدر زرداری کو عہدے سے ہٹایا جارہا ہے؟ محسن نقوی سے صحافی کا سوال
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کو ہٹانے سے متعلق سوال پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا جواب
  • حق کی راہ میں دی جانے والی ہر قربانی باعثِ فخر ہے؛ محمد جنید انوار
  • ویسٹ انڈیز-آسٹریلیا ٹیسٹ کے دوران میدان میں ’غیر متوقع مہمان‘، کھیل کچھ دیر کیلئے رک گیا
  • ''ہماری ترجیح غزہ میں جنگ بندی ہے،، اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے سوال پر  سعودی وزیر خارجہ کا جواب
  • عمران خان کو گرفتاری سے قبل ملک سے باہر جانے کی پیشکش کی گئی: ملک عامر ڈوگر