Al Qamar Online:
2025-09-18@13:56:38 GMT

برطانوی لوٹ مار: ہندوستان سے 64.82 ٹریلین ڈالر کی چوری

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

برطانوی لوٹ مار: ہندوستان سے 64.82 ٹریلین ڈالر کی چوری

برطانیہ نے قریب دو سو سال تک برصغیر پر حکمرانی کی، تجارت کے بہانے آنے والے برطانویوں نے نہ صرف یہاں کے وسائل پر قبضہ کیا بلکہ بے پناہ دولت بھی لوٹی۔ آکسفیم کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق 1765 سے 1900 کے درمیان برطانیہ نے بھارت سے 64.82 ٹریلین ڈالر چوری کیے۔

یہ دولت کہاں گئی؟

یہ خطیر رقم، موجودہ امریکی معیشت (30.

34 ٹریلین ڈالر) کی مجموعی پیداوار سے بھی دگنی ہے۔
آکسفیم کی رپورٹ "ٹیکرز، ناٹ میکرز” کے مطابق اس لوٹی گئی دولت کا بڑا حصہ، تقریباً 33.8 ٹریلین ڈالر، برطانوی اشرافیہ کے 10 فیصد امیر ترین افراد کے ہاتھ لگا۔ برطانوی حکومت نے نسلی بنیادوں پر قائم اس نظام کو برقرار رکھنے کے لیے امیروں کو بڑی مراعات فراہم کیں، جس سے ان کا طبقہ مزید خوشحال ہوا۔

یہی دولت برطانوی درمیانے طبقے کی ترقی کا سبب بھی بنی۔ رپورٹ کے مطابق لوٹی گئی دولت کا 52 فیصد حصہ امیروں کو، جبکہ 32 فیصد حصہ درمیانے طبقے کو فائدہ پہنچانے میں صرف ہوا۔

مقامی صنعتوں کی تباہی

آکسفیم کی تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ برطانوی پالیسیوں نے بھارتی مقامی صنعتوں کو تباہ کر دیا۔ 1750 میں برصغیر کا عالمی صنعتی پیداوار میں حصہ 25 فیصد تھا، لیکن 1900 تک یہ کم ہو کر صرف 2 فیصد رہ گیا۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ نوآبادیاتی طاقتوں، بالخصوص برطانیہ اور ہالینڈ، نے منشیات کے ذریعے اپنی گرفت مضبوط کی۔ برطانیہ نے برصغیر میں افیون کی کاشت کروائی اور اسے چین میں برآمد کیا۔ مختلف تحقیقاتی مطالعات اور رپورٹوں کے مطابق جدید کثیرالقومی کمپنیاں نوآبادیاتی نظام کی ہی دین ہیں۔

ایک خوشحال معیشت کی بربادی

برصغیر کبھی دنیا کی امیر ترین معیشتوں میں شامل تھا۔ برطانوی یہاں بطور تاجر آئے، لیکن مقامی حکمرانوں کی باہمی ناچاقیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے طاقت حاصل کر لی۔ انہوں نے کئی ریاستوں کو اپنے زیر نگین کیا اور قریب دو صدیوں تک حکومت کی۔

ایسٹ انڈیا کمپنی، جو 1600 کی دہائی میں 250 سرمایہ کاروں اور 68,373 پاؤنڈ کی ابتدائی رقم سے قائم ہوئی تھی، اس لوٹ مار میں پیش پیش تھی۔ کمپنی اور برطانوی حکومت نے بھارت سے 45 ٹریلین پاؤنڈ لوٹے۔ مشہور برطانوی ماہر معاشیات اینگس میڈیسن کے مطابق، 1700 میں بھارت کی عالمی آمدنی میں حصہ 27 فیصد تھا جبکہ یورپ کا حصہ 23 فیصد۔ لیکن 1950 تک بھارت کا حصہ گھٹ کر صرف 3 فیصد رہ گیا۔

برصغیر کے شاندار ماضی کی یہ کہانی برطانوی استحصال کے تاریک باب کو بے نقاب کرتی ہے، جو نہ صرف ایک قوم بلکہ پوری دنیا کے لیے سبق آموز ہے۔

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ٹریلین ڈالر کے مطابق

پڑھیں:

مصر کے میوزیم سے 3 ہزار سال پرانا سونے کا کڑا چوری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

قاہرہ: مصر کی وزارتِ آثارِ قدیمہ نے انکشاف کیا ہے کہ قاہرہ کے ایجپشن میوزیم کی ایک لیبارٹری سے تین ہزار سال قدیم سونے کا قیمتی کڑا لاپتہ ہوگیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ کڑا مصر کی اکیسویں سلطنت (1070 تا 945 قبل مسیح) کے فرعون آمنموپ کے دور سے تعلق رکھتا ہے اور تاریخی ورثے میں نہایت اہم مقام رکھتا ہے۔

وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ واضح نہیں کہ اس قیمتی کڑے کو آخری بار کب دیکھا گیا تھا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں انوینٹری چیک کے دوران اس کی گمشدگی کا انکشاف ہوا تاہم ابھی تک یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ یہ کب اور کیسے غائب ہوا۔

حکام کے مطابق واقعے کی فوری تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور کسی بھی ممکنہ اسمگلنگ کو روکنے کے لیے ملک بھر کے ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور زمینی سرحدی راستوں پر آثارِ قدیمہ کی خصوصی یونٹس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اس لیے بھی ضروری ہے تاکہ نوادرات ملک سے باہر اسمگل نہ ہو سکیں۔

یاد رہے کہ قاہرہ کے مشہور تحریر اسکوائر میں واقع ایجپشن میوزیم میں ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد تاریخی نوادرات محفوظ ہیں، جن میں فرعون آمنموپ کا مشہور سنہری ماسک بھی شامل ہے۔ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب مصر یکم نومبر کو طویل عرصے سے زیرِ تکمیل گریٹ ایجپشن میوزیم کے افتتاح کی تیاری کر رہا ہے، اور اس گمشدگی نے ان تیاروں پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جولائی اور اگست کے  درمیان ملکی تجارتی خسارے میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ
  • ’اپنی سیلری سے خوش ہوں‘، ایمازون کے بانی جیف بیزوس سالانہ کتنی تنخواہ لیتے ہیں؟
  • ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں مالی سال 9.9فیصد اضافہ
  • معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
  • مصر کے میوزیم سے 3 ہزار سال پرانا سونے کا کڑا چوری
  • 375 ٹریلین کی بے ضابطگیوں کی رپورٹ حکومت کو بدنام کرنے کی سازش قرار
  • دولت مشترکہ نے پاکستانی الیکشن میں دھاندلی چھپائی،برطانوی اخبار
  • تاریخ میں پہلی بار 2600 ارب روپے قرض قبل ازوقت واپس کیا گیا، ترجمان وزارت خزانہ
  • اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف فلسطین کے ساتھ ہندوستان
  •  امریکاکے ساتھ جوہری توانائی کا  سنہری دور تعمیر کر رہے ہیں‘ برطانیہ