ترک خاتون نے رانوں کی مدد سے 60 سیکنڈز میں پانچ تربوز توڑ کر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
ترک خاتون نے اپنی رانوں کی مدد سے صرف 60 سیکنڈز میں پانچ تربوز توڑ کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز نے حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں گوزدے دوگان نامی ترک خاتون کو اپنی رانوں سے پانچ تربوز توڑتے ہوئے دکھایا گیا۔
ویڈیو میں گوزدے دوگان کو دو قطاروں میں رکھے گئے تربوزوں کے درمیان بیٹھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ ایک کے بعد ایک تربوز اٹھاتی ہیں، انہیں توڑتی ہیں اور پھر صفائی سے اگلے تربوز کی طرف بڑھتی ہیں۔
اس شاندار کامیابی کے بعد گوزدے دوگان کو “آفیشلی ایمیزنگ” کا اعزاز دیا گیا۔
یہ پہلا موقع ہے جب کسی خاتون نے 60 سیکنڈز میں رانوں کی مدد سے سب سے زیادہ تربوز توڑنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
یاد رہے کہ 2017 میں ایک ایرانی شہری نے 60 سیکنڈز میں تین تربوز توڑ کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ریکارڈ قائم سیکنڈز میں
پڑھیں:
کراچی؛ ایف آئی اے نے پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا
کراچی:ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے عرفان نامی نوجوان کی پولیس حراست میں ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا۔
ایس آئی یو پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پراہلکاروں کے خلاف انٹی کرپشن سرکل میں مقدمہ درج کرلیاگیا، ایف آئی اے نے 6 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا، درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقدمہ ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ 2022 کے تحت درج کیا گیا۔
پولیس اہلکاروں نے دوران حراست متوفی پر تشدد کیا، تشدد کے باعث عرفان کی موت ہوئی ، پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا، نوجوان عرفان کی غیر قانونی گرفتاری سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔