بٹ کوائن کی قیمت 1 لاکھ 9 ہزار سے زیادہ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) بٹ کوائن کی قیمت ٹرمپ کی حلف بردار ی سے قبل 1 لاکھ 9 ہزار سے زائد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کرپٹو کرنسی کو ضابطے کی پابندیوں سے آزاد کرنے کا اشارہ دے چکے ہیں۔
بٹ کوائن کی قیمت ٹرمپ کی حلف برداری سے پہلے 109241 ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، لیکن گرین وچ مین ٹائم (جی ایم ٹی) کے مطابق سات بج کر 40 منٹ پر گر کر 107765 ڈالر پر آ گئی۔
دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ٹرمپ کے نومبر میں صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد تیزی سے بڑھی اور دسمبر کے اوائل میں پہلی بار ایک لاکھ ڈالر کی حد عبور کر گئی۔
مزیدپڑھیں:گھر بیٹھے شناختی کارڈ کیسے بنواسکتے ہیں؟ طریقہ کار سامنے آگیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
چینی فلم ’نیژا 2‘، مشہور زمانہ ’ٹائیٹنک‘ کا ریکارڈ توڑنے کے قریب، 2.18 بلین ڈالرسے زیادہ کا بزنس
چینی اینی میٹڈ بلاک بسٹر فلم ’ن نیژا 2 کی نمائش کو تیسری بار توسیع دیتے ہوئے 31 مئی تک بڑھا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:چینی فلم’نیژا 2′ اینیمیٹڈ فلم باکس آفس میں پہلے نمبر پر
چینی فلم ’ نیژا 2‘ مشہور زمانہ ’ٹائٹینک‘ کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئی۔ چائنا میڈیا گروپ کے آفیشل نیوز اکاؤنٹ کے مطابق فلم نے اپنی ریلیز کے 81 ویں دن ہفتے کے روز چینی مین لینڈ پر باکس آفس پر دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کی اور اس کے بعد سے یہ پوزیشن برقرار ہے۔
فلم ’نی زہا-2‘ اب تک عالمی سطح پر 15.7 بلین یوآن (تقریباً 2.18 بلین امریکی ڈالر) سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہے۔
فلم اب تک کی انٹرنیشنل باکس آفس رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہے، جیمز کیمرون کی 1997 کی شہرہ آفاق فلم ’ٹائٹینک‘ نے 2.27 بلین ڈالر کا بزنس کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اینیمیٹڈ مووی باکس آفس ٹائٹینک چینی فلم نیژا2