بھارتی بلے باز رشب پنت کپتان مقرر، اعلان پر سب حیران
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
انڈین پریمیئر لیگ 2025 کے لیے لکھنؤ سپر جائنٹس نے رشب پنت کو کپتان بنانے کا اعلان کردیا۔
یہ اعلان پیر کے روز آئی پی ایل کی فرنچائز مالک نے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا جس میں رشب پنت بھی موجود تھے۔
مالک نے کہا کہ رشب پنت بہت شاندار کھلاڑی ہے اور امید ہے کہ وہ آئی پی ایل 2025 میں ہماری ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے کامیابی دلوانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے رشب کیلیے 27 کروڑ کا بجٹ مختص کیا اور آکشن میں انہیں خریدا۔ اب انہیں کپتان بنانے کا فیصلہ ایک نئے سفر کی شروعات ہے جس میں وہ کامیاب ہوں گے۔
اس سے قبل نکولس پورن کو کپتان بنانے کے حوالے سے اطلاعات سامنے آئیں تھی اسی وجہ سے فرنچائز کے حالیہ فیصلہ پر سب حیران ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ڈکی بھائی کیس میں پیش رفت، عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے
عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کے جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں ڈکی بھائی کی جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا اور مزید کارروائی ملتوی کردی۔ درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ عمران چدھڑ عدالت میں پیش ہوئے۔ سعد الرحمٰن نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ انہیں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بیرونِ ملک جاتے وقت ایئرپورٹ سے گرفتار کیا، حالانکہ انہیں کسی قسم کا نوٹس یا طلبی موصول نہیں ہوئی تھی۔ درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ سعد الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ انہیں گرفتاری کے بعد دس روز تک جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کی تحویل میں رکھا گیا۔ عدالت نے تمام فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔