الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 27 پارلیمنٹیرینز کی رکنیت بحال کر دی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مزید 27 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی۔
مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر اراکین اسمبلی کی رکنیت بحال کی گئی، رکن قومی اسمبلی قاسم علی گیلانی، طارق بشیر چیمہ سمیت 6 اراکین کی رکنیت بحال ہوئی۔
پنجاب اسمبلی کے 14 اراکین کی رکنیت بحال کی گئی جبکہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے 5 اور سندھ اسمبلی کے 4 اراکین کی رکنیت بحال کی گئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی رکنیت بحال
پڑھیں:
سینیٹر حامد خان سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250920-08-13
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر حامد خان نے سینیٹ کی 5 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفادے دیا۔اپنے استعفے میں سینیٹر حامد خان نے کہا کہ وہ یہ قدم پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اٹھا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ
عمران خان اور دیگر رہنماؤں کو قید، جھوٹے مقدمات اور تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ کمزور عدلیہ کے باعث انہیں انصاف نہیں مل رہا۔استعفے میں مزید کہا گیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتی نظام متاثر ہوا ہے اور اسی کے خلاف یہ احتجاجی قدم اٹھایا گیا ہے۔سینیٹر حامد خان نے چیئرمین سینیٹ سے درخواست کی ہے کہ ان کا استعفا فوری طور پر منظور کیا جائے۔