برطانوی گلوکار کا بمراہ کے متعلق بیان، بمراہ کا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
برطانوی راک بینڈ کولڈ پلے نے اس وقت بھارت کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے اور اس ہی دوران بینڈ کے لیڈ گلوکار کرس مارٹن اور بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے درمیان ایک مسئلہ بھی پیش آگیا ہے۔
ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے پہلے کنسرٹ میں کرس مارٹن نے مذاقاً کہا تھا کہ جسپریت بمراہ بیک اسٹیج موجود ہیں اور گلوکار کنسرٹ کو روکنے کا کہا ہے تاکہ ان کو گیند کرا سکیں۔
تاہم، اگلے روز ہونے والے کنسرٹ میں کرس مارٹن نے اعتراف کیا کہ انہوں نے گزشتہ روز کنسرٹ میں بمراہ کے متعلق غلط بیانی کی اور بمراہ نے ان کو ایک سخت پیغام بھیجا ہے۔
کرس مارٹن نے کنسرٹ کے شرکاء کو مخاطب کر کے کہا کہ وہ معذرت چاہتے ہیں کہ گزشتہ روز جو انہوں نے کہا کہ وہ سچ نہیں تھا۔
انہوں نے کہا ’’بمراہ نے ہمیں ایک سنجیدہ پیغام بھیجا ہے۔ بمراہ کا کہنا تھا کہ ’سنو، میں نے تم لوگوں کو میرے متعلق بات کرنے کی اجازت نہیں دی۔ میں دنیا کا عظیم ترین بولر ہوں۔‘ لہٰذا بصد عزت و احترام ہم یہ کلپ دکھا کر ان تک محبت بھیجنے کی امید کرتے ہیں۔‘
جس کے بعد اسکرین پر جسپریت بمراہ کی انگلش بلے باز کو 2024 کی ٹیسٹ سیریز کے دوران کرائی گئی ٹخنہ توڑ یارکر دکھا کر شرکاء سے خوب داد سمیٹی۔
بعد ازاں کولڈ پلے کی جانب سے خراج تحسین کا یہ انوکھا انداز دیکھ کر جسپریت بمراہ نے انسٹاگرام کی ایک پوسٹ میں لکھا کہ کولڈ پلے کی اس حرکت کی وجہ سے ان کے چہرے پر مسکراہٹ آگئی۔
View this post on Instagram
A post shared by jasprit bumrah (@jaspritb1)
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جسپریت بمراہ
پڑھیں:
خاموشی کا وقت ختم، بابر اعظم نے پیغام جاری کردیا
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔
بابر اعظم نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شکر گزار ہوں کہ میں دوبارہ وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے، اُن سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا۔
Grateful to be back doing what I love ????????
Thankful for those who believed when it was quiet ???????? pic.twitter.com/OV8faTLMyS
— Babar Azam (@babarazam258) November 2, 2025
گزشتہ روز کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا، شاندار کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
یہ مئی 2024 کے بعد پہلا موقع تھا جب بابر اعظم نے بین الاقوامی میچ میں نصف سنچری اسکور کی، ان کی فارم میں واپسی پر مداحوں نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے حق میں تعریفی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔