پی ٹی آئی کا دیگر سیاسی جماعتوں سے مل کر اپوزیشن الائنس بنانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
پی ٹی آئی کا دیگر سیاسی جماعتوں سے مل کر اپوزیشن الائنس بنانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے کہا ہے کہ دیگر سیاسی جماعتوں سے مل کر اپوزیشن کا الائنس بنا رہے ہیں، ون پوائنٹ ایجنڈے پر اپوزیشن الائنس بنایا جارہا ہے، القادر ٹرسٹ کیس میں سزاں کے خلاف کل ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی جائے گی۔
عمر ایوب
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور دیگر پی ٹی آئی رہنماں کے ہمراہ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس کے حوالے سے جھوٹ کا پلندہ بنایا ہوا ہے، القادر ٹرسٹ کیس کی سزا کے خلاف ہم اعلی عدلیہ میں جائیں گے، حسن نواز سے پوچھا جائے کہ وہ 40 ارب روپے برطانیہ کیسے لے گئے؟انہوں نے مزید کہا کہ 6 ماہ گزر چکے ہیں پبلک ڈیویلپمنٹ سینٹر میں کوئی کام نہیں ہوسکا، انٹرنیٹ ٹھپ ہے، میڈیا اور سیاستدانوں پر مقدمات بنائے جارہے ہیں۔
بیرسٹر گوہر
چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالت کے سامنے پراسیکیوشن کو بلاشک و شبہ کے کیس سامنے رکھنا پڑتا ہے، 190 ملین پانڈ کرپشن کا کیس نہیں ہے بلکہ ٹرسٹ کا کیس ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر الزام تھا کہ انہوں نے مس یوز آف اتھارٹی کی ہے پراسکیوشن ثابت نہیں کر پائی کہ بانی پی ٹی آئی نے کوئی کرپشن کی ہے بانی پی ٹی آئی کے خلاف یہ سیاسی موٹیویٹڈ کیسز ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کمیشن نہ بننے کے حوالے سے کہا جا رہا کہ حکومت کہہ رہی کہ کمیشن نہیں بن سکتا، کمیشن تو ہر جگہ اور وقوعے کا بن سکتا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ سات روز کا وقت ہے حکومت کے پاس۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آرمی چیف سے ملاقات سیکیورٹی معاملات کے حوالے سے ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کوئی بھی کوشش کرے خوش آئند ہے، چاہے عالمی سطح پر کوئی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی بات کرے وہ بھی خوش آئند ہے کیوں کہ وزرائے اعظم کو سزائیں دینا غیر آئینی ہے مریم نواز کو سزا ہوئی تو وہ سیاسی خاتون ہیں، بشری بی بی سیاسی خاتون نہیں ہیں، عمران خان عوامی لیڈر ہیں اور ہر پاکستانی کے دل میں بستے ہیں، اس وقت ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی پی ٹی آئی ہے بانی پی ٹی آئی کو مائنس نہیں کیا جاسکتا ہے۔
اسد قیصر
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصرنے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں پی ٹی آئی بانی اور ان کی اہلیہ کی سزاں کے خلاف فیصلے پر کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں رٹ دائر کرنے جارہے ہیں، اس وقت عدلیہ پر سوالیہ نشان ہے کہ وہ کمپرومائز ہوچکی ہے، اس وقت حکومت سے پارلیمنٹ نہیں چل رہی ہے ، پارلیمنٹ سنجیدہ مسائل کو ڈسکس کرنے کے لیے ہوتی ہے مگر اس وقت پارلمنٹ میں کوئی عوامی مسائل پر بات نہیں ہورہی خیبر پختونخوا میں اس وقت سکیورٹی کے مسائل بہت زیادہ ہیں اس وقت ایک صوبے سے سیاسی انتقام لیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان سے دوستانہ تعلقات بہتر کرنا ہوں گے، کچھ دنوں تک اپوزیشن الائنس قائم کرنے جا رہے ہیں، عوام آئین کی بالادستی کے لیے باہر نکلیں۔
زرتارج گل
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جھکانے کے لیے بشری بی بی کو سزا دی گئی، اس سزا میں بھی بانی پی ٹی آئی سرخرو ہوئے ہیں، مسلم لیگ ن جب سے سیاست میں آئی ہے، تب سے کوئی بھی ان کے شر سے محفوظ نہیں ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اپوزیشن الائنس پی ٹی آئی
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔