لاس اینجلس میں آگ کی شدت میں اضافے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں 7 جنوری سے لگنے والی آگ پر تاحال مکمل طور پر قابو نہیں پایا جاسکا۔امریکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس میں مختلف مقامات پر لگنے والی آگ کے نتیجے میں اب تک 27 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ یہ آگ تقریباً 40 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے کو جلا کر راکھ کرچکی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں میں حکام آگ کو بڑی حد تک محدود کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم اب جنوبی
کیلیفورنیا میں تیز ہواؤں کے ایک اور طاقتور سلسلے کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے آگ کی شدت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔موسمیاتی ادارے کے مطابق منگل سے جمعرات تک تیز ہواؤں اور انتہائی کم نمی کے باعث آگ بھڑکنے کا خدشہ برقرار رہے گا، ان دنوں میں کئی علاقوں میں نمی کی سطح 2 فیصد سے 5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لاس اینجلس
پڑھیں:
برطانیہ: ٹرین میں چاقو کے حملوں سے 3 افراد زخمی
برطانیہ میں ٹرین میں چاقو کے وار سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چاقو کے حملوں کا واقعہ کمبریج شائر کے قصبے ہنٹنگڈن میں پیش آیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس اور ایمرجنسی سروسز موقع پر پہنچ گئیں جبکہ علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔