سینیئر صحافی محمد احمد کاظمی کا جنگ بندی معاہدہ کے حوالے سے خصوصی انٹرویو
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں بھارت کے سینیئر صحافی و میڈیا اسٹار ورلڈ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مغربی طاقتوں کی کوشش ہے کہ ایران کو کمزور اور الگ تھلگ کیا جائے لیکن انکا یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مقاومتی محاذ نے امریکہ و اسرائیل کو اپنی استقامت سے بے بس کر دیا ہے۔ متعلقہ فائیلیںسید محمد احمد کاظمی ’’میڈیا سٹار ورلڈ‘‘ کے بانی و سربراہ ہیں۔ اپنے چینل پر اکثر ایسی خبروں پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، جنہیں مین اسٹریم میڈیا جان بوجھ کر نظرانداز کر رہا ہے۔ ماضی میں وہ روزنامہ اردو اخبار قومی سلامتی کے چیف ایڈیٹر تھے۔ 6 مارچ 2012ء کو دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے سے تعلق رکھنے والی ایک کار پر حملے کی سازش کا حصہ ہونے کے الزام میں دہلی کے خصوصی سیل نے احمد کاظمی کو گرفتار کیا، بعد میں انہیں 19 اکتوبر 2012ء کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملی۔ گرفتاری سے پہلے وہ سرکاری نشریاتی ادارے دوردرشن، ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا، ایرانی ریڈیو کیلئے فری لائنس صحافی کے طور پر اپنی خدمات انجام دیتے تھے۔ صحافتی سرگرمیوں کے حوالے سے انہوں نے ایران، عراق، شام، افغانستان اور دیگر کئی ممالک کا دورہ بھی کیا ہے۔ انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ مغربی طاقتوں کی کوشش ہے کہ ایران کو کمزور اور الگ تھلگ کیا جائے، لیکن انکا یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مقاومتی محاذ نے امریکہ و اسرائیل کو اپنی استقامت سے بے بس کر دیا ہے۔ محمد احمد کاظمی نے کہا کہ شام میں جو کچھ بھی ہوا، اسکا پورا قصوروار بشار الاسد ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی معاہدہ یقیناً مقاومتی محاذ کی کامیابی ہے۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے محمد احمد کاظمی سے دہلی میں خصوصی انٹرویو کیا، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محمد احمد کاظمی نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
لاہور، فیصل آباد کے ہسپتالوں میں سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی وارڈز قائم کرنے کا فیصلہ
لاہور اور فیصل آباد کے ہسپتالوں میں سکھ یاتریوں کے لیے خصوصی وارڈز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب کے وزیر صحت اور چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اعلان کیا ہے کہ بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں آنے والے سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے لاہور اور فیصل آباد کے ہسپتالوں میں خصوصی وارڈز قائم کیے جائیں گے۔
انہوں نے یہ اعلان پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کے ساتھ آئندہ تہواروں کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
خواجہ سلمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کے تمام انتظامات کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ہر مذہب اور فرقہ بابا گرو نانک کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ننکانہ صاحب آنے کا مقصد سکھ برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سکھ یاتریوں کی حفاظت اور بہبود حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ ڈیوٹی پر موجود افسران اور اہلکاروں کو یاتریوں کے ساتھ انتہائی خوش اخلاقی سے پیش آنا چاہیے۔ ہسپتالوں میں خصوصی وارڈز معیاری صحت کی دیکھ بھال کو یقینی بنائیں گے، جب کہ خوراک اور دیگر سہولیات بلاتعطل رہیں گی۔
انہوں نے جشن کے حوالے سے بہترین انتظامات کرنے پر ضلعی انتظامیہ کی بھی تعریف کی۔