اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 جنوری 2025ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے اب ایک تازہ تنازعہ سامنے یہ آیا ہے کہ بھارت نے مبینہ طور پر اپنی ٹیم کی جرسی پر میزبان ملک 'پاکستان' کا نام لکھنے پر اعتراض کیا ہے۔ پاکستان اس ٹورنامنٹ کا باضابطہ میزبان ہے، جبکہ بھارت نے پاکستان کا سفر نہ کرنے اور اپنے میچز دبئی میں کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پہلے جب بھارت نے پاکستان نہ جانے کا فیصلہ کیا تھا، تو پاکستان کرکٹ بورڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سخت مشاورت کے بعد ایک ہائبرڈ ماڈل کو قبول کیا گیا، تاہم میزبان ملک کا نام جرسی پر نہ لکھنے کی ہدایت پر ایک نیا تنازعہ شروع ہو گیا ہے۔

پاکستان سے متعلق بھارت کی خارجہ پالیسی اور کرکٹ

کھیل میں سیاست کی آمیزش کا الزام

بھارت کے ایک خبر رساں ادارے اے این آئی نے پاکستانی کرکٹ بورڈ کے حکام سے ہونے والی بات چیت کے حوالے سے لکھا ہے کہ پی سی بی کے ایک عہدیدار نے بھارتی کرکٹ بورڈ پر الزام لگایا کہ وہ بھارتی ٹیم کی جرسیوں پر پاکستان کا نام پرنٹ کرنے سے انکار کر کے "کرکٹ میں سیاست" کی آمیزش کی کوشش کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل اس طرح کی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ بھارتی بورڈ نے مبینہ طور پر اپنی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو کپتانوں کی ہونے والی میٹنگ میں شرکت کے لیے پاکستان بھیجنے سے بھی انکار کر دیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی شرکت، پاکستان کو آئی سی سی سے منصفانہ فیصلے کی امید

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل تمام ٹیموں کے کپتانوں کی موجودگی میں پاکستان میں ہونے والی ایک شاندار افتتاحی تقریب کے دوران چیمپیئنز ٹرافی کی رونمائی کی جانے والی ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے نے اپنی ایک پوسٹ میں نام مخفی رکھنے کی شرط پر پی سی بی کے ایک عہدیدار کے حوالے سے لکھا، "بی سی سی آئی سیاست کو کرکٹ میں لا رہا ہے، جو کہ کھیل کے لیے بالکل بھی اچھا نہیں ہے۔ پہلے انہوں نے پاکستان کا سفر کرنے سے انکار کر دیا، پھر وہ اپنے کپتان کو افتتاحی تقریب کے لیے (پاکستان) نہیں بھیجنا چاہتے اور اب اطلاعات ہیں کہ وہ نہیں چاہتے کہ میزبان ملک (پاکستان) کا نام ان کی جرسی پر پرنٹ کیا جائے۔

"

پاکستان چمپیئنز ٹرافی پر بھارتی خدشات دور کرنے کے لیے تیار

ان کا مزید کہنا تھا، "ہمیں یقین ہے کہ کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی (آئی سی سی) ایسا نہیں ہونے دے گی اور اس پر پاکستان کی حمایت کرے گی۔"

واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے تنازعات کا سلسلہ جاری ہے جو پہلے بھارتی کرکٹ بورڈ کے پاکستان نہ سفر کرنے کے بعد سے شروع ہوا تھا۔

بالآخر ایک ہائی برڈ ماڈل پر اتفاق ہوا، تاہم اس نئے معاہدے کے تحت اب پاکستان کو بھی بھارت میں نہ کھیلنے کی آزادی ہوگی اور مستقبل میں جو بھی میچ پاکستان کو بھارت میں کھیلنے ہوں گے انہیں وہ کسی تیسرے مقام پر کھیل سکے گا۔

چیمپیئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی، آئی سی سی

چیمپیئنز ٹرافی شروع ہونے میں اب تقریباً ایک مہینہ باقی ہے، تاہم یہ مسلسل تنازعات کے سبب سرخیوں میں ہے اور اب دیکھنا یہ ہو گا کہ اس کا آغاز کیسا رہتا ہے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان کا نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے کا نام

پڑھیں:

سیاست اور کونسل کے معاملات کو الگ رکھیں گے، محسن نقوی کا ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کے بعد گفتگو

ڈھاکا میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ سب نے ایشیا میں کرکٹ کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔

اے سی سی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ سیاست کو کونسل کے درمیان نہیں لے آئیں گے، ایشیا کپ کے شیڈول سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ سے بات کررہے ہیں، امید ہے شیڈول کا مسئلہ جلد حل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، محسن نقوی کی بھی شرکت

بھارت کے اجلاس میں شریک نہ ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مصروفیات کی وجہ سے کبھی کبھار شریک نہ ہونا معمول ہے، اچھی بات یہ ہے کہ تمام 25 ممالک کے ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔

The Asian Cricket Council charts the Future of Asian Cricket at the Annual General Meeting in Dhaka!

Read more: https://t.co/TMCIAslxh7#ACC pic.twitter.com/jRhiEreHC7

— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) July 24, 2025

انہوں نے کہا کہ پاک انڈیا سے متعلق میچ کے لیے باضابطہ اعلان کا انتظار کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ بھارت کی کوششوں کے باوجود اجلاس کا کورم پورا ہونے پر اے سی سی کا اجلاس ڈھاکا میں ہوگیا۔ بھارت اس اجلاس میں آن لائن شریک ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بنگلہ دیش بھارت کرکٹ

متعلقہ مضامین

  • بھارت بھاگ نکلا!
  • شاہین آفریدی کی انگلینڈ میں چیمپیئنز ٹیم کیساتھ بھرپور پریکٹس
  • پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کو بے نقاب کرنے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں
  • شائقین کرکٹ کا انتظار ختم، ایشیا کپ 2025 کی ممکنہ تاریخیں اور مقام آشکار
  • سیاست اور کونسل کے معاملات کو الگ رکھیں گے، محسن نقوی کا ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کے بعد گفتگو
  • بھارت کو ایک اور ناکامی، محسن نقوی کی قیادت میں اے سی سی کا کورم مکمل، اہم اجلاس آج ہوگا
  • ایشیا کپ ستمبر میں اپنے شیڈول کے مطابق ہونے کا امکان
  • پاکستان بھارت کے ساتھ بامعنی مذاکرات کے لیے تیار، شہباز شریف
  • دنیائے کرکٹ سے بڑی خبر۔۔بھارت اے سی سی اجلاس میں آنے کوتیار، ایشیا کپ شیڈول کا اعلان متوقع
  • بھارتی کرکٹ بورڈ کے لیے حکومت کی نئی اسپورٹس پالیسی درد سر، راجر بنی کی صدارت خطرے میں