لاہور، تکریم شہدائے مقاومت کانفرنس 26 جنوری کو ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ جواد نقوی صدارت کریں گے، تکریم شہدائے مقاومت کانفرنس 26 جنوری بروز اتوار کو ہوگی۔ کانفرنس میں مقررین شہدائے مقاومت شہید قاسم سلیمانی، سید حسن نصراللہ، یحییٰ سنوار، اسماعیل ہانیہ سمیت دیگر شہدائے مقاومت کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیراہتمام جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں ’’تکریم شہدائے مقاومت‘‘ کے عنوان سے خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس کی صدارت سربراہ تحریک بیداری امت مصطفی علامہ سید جواد نقوی کریں گے۔ کانفرنس میں علمائے کرام، زعمائے ملت اور مختلف جماعتوں کے قائدین اظہار خیال کریں گے۔ تکریم شہدائے مقاومت کانفرنس 26 جنوری بروز اتوار کو ہوگی۔ کانفرنس میں مقررین شہدائے مقاومت شہید قاسم سلیمانی، سید حسن نصراللہ، یحییٰ سنوار، اسماعیل ہانیہ سمیت دیگر شہدائے مقاومت کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تکریم شہدائے مقاومت کریں گے
پڑھیں:
چین پر عائد ٹیرف میں کمی چینی قیادت پر منحصر ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ
اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگلے دو تین ہفتوں میں چین کیلئے ٹیرف طے کرینگے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین پر عائد ٹیرف میں کمی کا انحصار چینی قیادت کے عمل پر ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین پر منحصر ہے کہ ٹیرف کتنی جلدی نیچے آسکتے ہیں، اگلے دو تین ہفتوں میں چین کے لیے ٹیرف طے کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین پر عائد ٹیرف میں کمی کا انحصار چینی قیادت کے عمل پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین اور روس کے ساتھ ہم نے ڈیل کرلی ہے، روسی صدر پیوٹن کے ساتھ جلد ملاقات ہوسکتی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ کینیڈا سے کاریں نہیں چاہتے، کینیڈین کاروں پر عائد ٹیرف میں اضافہ ہوسکتا ہے، کینیڈا کے ساتھ ڈیل پر کام کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت ٹیرف میں کمی کرے گا۔