ٹرمپ دور میں پاک امریکا تعلقات کا نیا باب شروع ہو گا: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
ٹرمپ دور میں پاک امریکا تعلقات کا نیا باب شروع ہو گا: محسن نقوی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز
واشنگٹن(آئی پی ایس)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹرمپ دور میں پاک امریکا تعلقات کا نیا باب شروع ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اپنے دورہ امریکا کے دوران واشنگٹن کی لنکن لبرٹی ہال میں خصوصی عشائیے میں شرکت کی جہاں ان کی امریکی سینیٹرز، ممبرزکانگریس اور دیگر اہم شخصیات سےملاقاتیں ہوئیں۔
محسن نقوی نے سینیٹرٹومی ٹیوبرویل، ممبرکانگریس کین کلورٹ، سابق برطانوی وزیراعظم لز ٹرس،گورنرمسی سپی فلپ برینٹ سے بھی ملاقاتیں کیں اور انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے پرمبارکباددی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے محبت کرتے ہیں، میں شاہد ہوں امریکی عوام نےٹرمپ کی صدارت کو زبردست طریقے سے منایا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، ٹرمپ دور میں پاک امریکا تعلقات کا نیا باب شروع ہو گا۔
واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز امریکا کے 47 ویں صدر کا حلف اٹھایا تھا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: محسن نقوی نے
پڑھیں:
محسن نقوی کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ، رواں ماہ کام مکمل کرنیکی ہدایت
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا اور رواں ماہ کے دوران 100 فیصد کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔دورے کے دوران وزیر داخلہ نے جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ لیا، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔محسن نقوی نے پراجیکٹ پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور رواں ماہ کے دوران 100 فیصد کام مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 22 مئی کو جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس کا افتتاح ہوگا۔وزیر داخلہ نے بارشوں کے باوجود ترقیاتی کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے پراجیکٹ کے اطراف گرین ایریاز اور بہترین لینڈسکپینگ کرنے کی ہدایت بھی کی، اس موقع پر محسن نقوی نے انڈر پاس کے قریب زیر تعمیر پل کا بھی معائنہ کیا۔وزیر داخلہ نے ایکسپریس وے پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے فوری کارروائی کا حکم دیا اور کہا کہ ٹریفک نظام اور سہولتوں کے حوالے سے اسلام آباد کو عالمی معیار کا شہر بنانا پہلی ترجیح ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے پر ترقیاتی کام 75 فیصد تک مکمل کیا جا چکا ہے، پراجیکٹ کی چار میں سے تین سلپ سڑکیں مکمل ہیں، عوام کی سہولت کیلئے ٹریفک بحال کر دی گئی ہے، بارشوں اور موسمی حالات کے باوجود ترقیاتی کام مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے گا۔وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔