Express News:
2025-07-27@00:34:02 GMT

مشہور امریکی اداکار نے لاس اینجلس میں خودکشی کرلی

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

لاس اینجلس میں مقیم مشہور امریکی اداکار فرانسسکو سان مارٹن نے خودکشی کرلی ہے۔

39 سالہ اداکار مشہور ٹی وی ڈرامہ ’’ڈیز آف اوور لائف‘‘ میں اپنے کردار سے شہرت حاصل کی تھی۔ 

لاس اینجلس کاؤنٹی کورونر کے دفتر کے مطابق مارٹن کی موت خود کو پھانسی لگانے سے واقع ہوئی ہے۔ 

مونٹانا میں پرورش پانے والے مارٹن نے اپنے کیریئر کا آغاز بچوں کے تھیٹر پروڈکشنز میں اداکاری سے کیا تھا۔

وہ نوعمری میں میڈرڈ واپس آئے جہاں انھوں نے ماڈل کے طور پر کام کیا اور اداکاری کی کلاسز لیں۔ گریجویشن کے بعد وہ اسپین میں اسٹیج، ٹی وی اور فلمی پروڈکشنز میں بھی نظر آئے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سینئر اداکار عاصم بخاری کو دل کا دورہ پڑگیا، اب حالت کیسی ہے؟ 

پاکستان شوبز کے سینئر اداکار عاصم بخاری دل کے عارضے میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ 

حال ہی میں سینئر اداکار عاصم بخاری کو دل کا دورہ پڑنے پر فوری پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور منتقل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہارٹ اٹیک کے باعث اداکار کے پھیپھڑوں میں پانی بھی بھر گیا تھا۔

تاہم اب ان کی حالت میں بہتری ہے اور انہیں علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ عاصم بخاری پاکستان کی شوبز انڈسٹری کا ایک نمایاں چہرہ ہیں، جنہوں نے ڈرامہ، فلم اور تھیٹر کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ وہ نہ صرف ایک باصلاحیت اداکار ہیں بلکہ ادیب اور شاعر کے طور پر بھی مشہور ہیں۔ 

عاصم بخاری کے مشہور ڈراموں میں بانو بازار، مایا، محبت بہتا دریا، ایک ستم اور سہی، عشق پاگل کرائے، قلندر شامل ہیں۔

https://www.facebook.com/syed.javed.mushtaq/videos/1476173586891762/

 

متعلقہ مضامین

  • سینئر اداکار عاصم بخاری صحت یابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج
  • چترال میں 2 دنوں کے دوران خودکشی کے 4 واقعات، نوبیاہتا دلہا اور 3 خواتین جان سے گئے
  • آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے 5 سینیٹرز نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی
  • مدھیہ پردیش میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد نے خودکشی کر لی
  • سینئر اداکار عاصم بخاری کو دل کا دورہ پڑگیا، اب حالت کیسی ہے؟ 
  • سیف علی خان حملہ کیس میں اہم پیشرفت
  • مشہور برطانوی اداکار جنسی زیادتی اور تشدد کے سنگین الزامات کی زد میں
  • دلجیت دوسانجھ کس پاکستانی گلوکار کے مداح نکلے؛ مشہور گانا بھی گنگنایا
  • رجب بٹ کے مسائل کے پیچھے کونسی مشہور شخصیت ہے؟ ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے بتا دیا
  • گل شیر کے کردار میں خاص اداکاری نہیں کی، حقیقت میں خوف زدہ تھا، کرنل (ر) قاسم شاہ