اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی قومی اسمبلی آمد پر اپوزیشن تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے اراکین نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان کو مچھلی بازار بنادیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا، وزیر اعظم کی آمد پر حکومتی اراکین نے شیر آیا شیر آیا کے نعرے بازی شروع کی تو اپوزیشن اراکین نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت مخالف خوب نعرے بازی کی، جس پر مسلم لیگ ن کے اراکین نے شہباز شریف کے گرد حفاظتی حصار باندھ لی۔

ایوان مچھلی بازار بننے کے بعد بھی اجلاس میں رکن اسمبلی  آسیہ ناز نے اپوزیشن کے شور شرابے کے دوران مرد اور خواتین ووٹروں کے درمیان مسلسل پائے جانے والےصنفی فرق پرتوجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔ جس پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس فرق کو دور کرنے کی کوشش کر رہا ہے، حکومت اس سے متعلق مکمل معاونت فراہم کر رہی ہے، نادرا اور دیگر ادارے بھی کام کررہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اراکین نے

پڑھیں:

لاہور: اراکین کی معطلی سے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نئی مشکل میں پھنس گئی

ہنگامہ آرائی کے باعث اراکین پنجاب اسمبلی کی معطلی سے اپوزیشن نئی مشکل میں پھنس گئی۔ 

رپورٹ کے مطابق اپوزیشن کے اراکین کی معطلی کے بعد اپوزیشن کا  پنجاب اسمبلی کے اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن دینے کا اختیار بھی ختم ہو گیا۔

 پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے اراکین 105 ہیں، 26 اراکین کی معطلی کے بعد یہ تعداد79 رہ گئی۔

اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن پر  کم از کم 93 اراکین کے دستخط ضروری ہیں، معلل اراکین کی بحالی تک اپوزیشن اجلاس کی ریکوزیشن نہیں دے سکے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایم کیو ایم اراکینِ قومی اسمبلی کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار
  • وزیر اعظم شہباز شریف کا بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے کمی کا ریلیف ختم
  • مریم نواز کی تقریر کے دوران نعرے بازی کی سزا، پنجاب اسمبلی کے 26 معطل ارکان کی رکنیت ختم کرنے کی تیاری
  • پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کو بڑا جھٹکا، چار قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین عہدوں سے برطرف
  • پنجاب اسمبلی: اپوزیشن کو نیا دھچکا، اجلاس بلانے کا اختیار ختم
  • 26 ارکان اسمبلی کی معطلی ؛ اپوزیشن کا اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن دینے کا اختیار ختم
  • پنجاب اسمبلی، اپوزیشن کو نیا دھچکا، 26اراکین کی معطلی کے بعد اجلاس بلانے کا اختیار ختم
  • لاہور: اراکین کی معطلی سے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نئی مشکل میں پھنس گئی
  • پنجاب اسمبلی:ارکان معطلی کے بعد اپوزیشن کا اجلاس بلانے کا اختیار محدود
  • پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کو نیا دھچکا، 26 اراکین کی معطلی کے بعد اجلاس بلانے کا اختیار ختم