ونٹر سہولت پیکیج کے تحت آئیسکو صارفین کو 26 کروڑ 72لاکھ سے زائد کا ریلیف مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
حکومت پاکستان کے اعلان کردہ ونٹر سہولت پیکیج کے تحت صارفین کو 26 کروڑ 72لاکھ سے زائد کا ریلیف ماہ دسمبر2024کے بجلی بلز میں دیا گیا۔
حکومت پاکستان کے اعلان کردہ ونٹر سہولت پیکیج کے تحت اسلام آباد میں ماہ دسمبر2024کے بجلی بلز میں صارفین کو 26 کروڑ 72لاکھ سے زائد کا دیا گیا۔
چیف ایگزیکٹو آئیسکو محمد نعیم جان نے کہا کہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو نے وفاقی حکومت اور وزارت توانائی پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی صارفین کے لئے اعلان کردہ ونٹر سہولت پیکج ریلیف ماہ دسمبر 24 کے بلوں میں معزز صارفین کو مہیا کر دیا ہے اور مزید اس ریلیف کا اطلاق جنوری 25 اور فروری 25 کے بجلی بلوں میں بھی کیا جائے گا۔
چیف ایگزیکٹیو آئیسکو محمد نعیم جان نے بتایا کہ اعلان کردہ ونٹر سہولت پیکج کے تحت دسمبر 24 کے بجلی بلوں میں آئیسکو کے گھریلو ٹیرف کے حامل صارفین کو 11 کڑوڑ 55 لاکھ 55 ہزار 774 روپے کا کمرشل ٹیرف کے حامل صارفین کو 5 کڑوڑ 82 لاکھ 13 ہزار 805 روپے کا دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹریل ٹیرف کے حامل صارفین کو 4 کڑوڑ 60 لاکھ 82 ہزار 534 روپے کا جب کہ گورنمنٹ کنکشنز کو ونٹر سہولت پیکج کے تحت دسمبر 24 کے بلوں میں 4 کڑوڑ 60 لاکھ 82 ہزار 534 روپے کا ریلیف دیا گیا۔
ان کے مطابق مجموعی طور پر دسمبر 24 کے بجلی بلوں میں آئیسکو صارفین کو 26 کڑوڑ 72 لاکھ 86 ہزار 499 روپے کا ونٹر سہولت پیکج ریلیف فراہم کیا گیا ہے
چیف ایگزیکٹیو آئیسکو محمد نعیم جان نے کہا کہ جنوری 25 اور فروری 25 کے بلوں میں بھی وفاقی حکومت اور وزارت توانائی کے اعلان کردہ ریلیف کے تحت بجلی بلوں میں اضافی یونٹس استعمال کرنے پر خصوصی ریلیف دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کمپیوٹر سینٹر اور فیلڈ دفاتر کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں صارفین کسی بھی معلومات کے لئے آئیسکو کے متعلقہ دفاتر سے رجوع کر سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اعلان کردہ ونٹر سہولت بجلی بلوں میں صارفین کو 26 دسمبر 24 کے دیا گیا کے بجلی روپے کا کے تحت
پڑھیں:
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کےلئے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بری خبر ہے، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی19 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کی گئی ہے۔ سی پی پی اے نے اگست 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرائی ہے، نیپرا کا بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر 29 ستمبر کو سماعت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق حکومتی پالیسی گائیڈلائنز کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کےالیکڑک صارفین پر بھی ہوگا، اکتوبرکے بلوں میں اگست کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کیے جانےکا امکان ہے۔
واضح رہے کہ نیپرا نےگزشتہ ہفتےکے الیکٹرک کےلیے جون اور جولائی کی ماہانہ ایڈ جسٹمنٹس کا نوٹیفکیشن کیا تھا ۔اس وقت کے الیکٹرک صارفین کو2 ماہانہ ایڈجسٹمنٹس میں 2 روپے57 پیسےکمی کاریلیف مل رہا ہے، باقی صارفین کےلیےجولائی کی ایڈ جسٹمنٹ میں ایک روپے 79 پیسےکی کمی کی گئی تھی۔
ڈسکوزصارفین کوجولائی کی ایڈجسٹمنٹ کاریلیف رواں ماہ کےبلوں میں مل رہاہے۔