سعودی شہزادہ عبدالعزيز بن مشعل انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
سعودی شہزادہ عبد العزيز بن مشعل اپنے رب کے حضور پیش ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق ایوانِ شاہی سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ عبدالعزيز بن مشعل بن عبدالعزيز آل سعود خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
بیان میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ہمارے ہر دلعزیز شہزادے کے لیے رحمت و مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کریں۔
شہزادہ عبدالعزيز بن مشعل کی نماز جنازہ دارالحکومت ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبد اللہ میں عصرکی نماز کے بعد ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں مرحوم شہزادے کے اہل خانہ سمیت شاہی خاندان کے افراد اور اعلیٰ سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 7 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر سے عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے والے 7 زائرین ٹریفک حادثے میں شہید ہوگئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے بونیر سے عمرہ ادائیگی کیلیے 13 رکنی گروپ سعودی عرب گیا تھا، جن کی گاڑی کو حادثہ عرفات سے مدینہ جاتے وقت پیش آیا۔
حادثے میں 7 زائرین موقع پر جاں بحق جبکہ 6 شدید زخمی ہوئے جنہیں سعودی عرب کے اسپتال میں طبی امداد کیلیے داخل کرادیا گیا ہے۔بونیر میں موجود عمر باچا نے بتایا کہ زخمی اور مرنے والے ایک ہی خاندان کے اور کچھ پڑوسی ہیں۔دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حادثے میں 7 عمرہ زائرین کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔گورنر نے جاں بحق عمرہ زائرین کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے، لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
تھائی لینڈ،کمبوڈیا جنگ نے ٹرمپ کو پھر پاک، بھار ت تنازع یاد دلادیا۔۔۔امریکی صدر نے بیان میں کیا کہہ ڈالا ؟ جانیے
مزید :