شبلی فراز پانی معاملے پر پی پی موقف کی حمایت میں بول پڑے
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز پانی کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے موقف کی حمایت میں بول پڑے۔
سینیٹ اجلاس سے خطاب میں شبلی فراز نے کہا کہ نئی نہروں سے سندھ بنجر ہوجائے گا، ایک صوبے کی زمین بنجر ہونے کا خدشہ ہے، پوچھتا ہوں ان کی شنوائی کیوں نہیں ہو رہی؟
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اصول ہے نچلے علاقے کو فائدہ دیا جاتا ہے، ان کی بات سنی جانی چاہیے، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 90 دن بعد ہونا چاہیے، توقع ہے کہ حکومت مسئلے کو سی سی آئی میں بھیجے گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سینیٹ اجلاس: قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی کیخلاف ہائیکورٹس کے حکم امتناع پر اظہار تشویش
سینیٹ کے اجلاس میں لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی کارروائی کیخلاف حکم امتناع دینے پر اظہار تشویش کیا گیا۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ عدالتوں نے پارلیمان کی کمیٹیوں کو کام کرنے سے روکا ہو، یہ ایک سنگین معاملہ اور پارلیمان میں مداخلت ہے، اٹارنی جنرل کو بلا کر پوچھا جائے۔
اجلاس کی صدارت کرنے والے سینیٹر شہادت اعوان نے رولنگ دی کہ اٹارنی جنرل کو طلب کر کے اس معاملے پر پوچھا جائے گا۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ چیئرمین اٹارنی جنرل کو اپنے چیمبر میں بلا کر معلوم کریں۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو نے کہا کہ وزیر قانون نے قانون بنا بنا کر عدلیہ کی بتیسی نکال دی ہے۔
جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ عدالتوں نے سینیٹ کمیٹیوں کی کارروائی روک کر اپنی حد سے تجاوز کیا ہے۔