’پشپا 2‘ کی کامیابی کے بعد الو ارجن کی فیملی کے ساتھ تصویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
معروف اداکار الو ارجن، جن کی فلم "پشپا 2: دی رول" باکس آفس پر ایک ماہ سے زائد عرصے سے چھائی ہوئی ہے، اپنی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔
اس دوران ان کی اہلیہ اسنیہا ریڈی نے ایک خوبصورت خاندانی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
اس تصویر میں الو ارجن، ان کے بچے آیان اور ارہا، اور ان کا پالتو کتا نظر آ رہا ہے۔ پوری فیملی نے سفید ٹی شرٹس پہنی ہوئی ہیں، جبکہ بچے اور اسنیہا نے جینز پہنی اور الو ارجن آرام دہ پینٹ میں نظر آئے۔
اسنیہا نے تصویر کے کیپشن میں لکھا، "Blessed with the best" اور کئی ایموجیز شامل کیں۔ مداحوں نے دل اور آگ والے ایموجیز کے ساتھ محبت کا اظہار کیا۔
View this post on InstagramA post shared by Allu Sneha Reddy (@allusnehareddy)
پشپا 2 کی کامیابی کے باوجود الو ارجن اور ان کی فیملی کو حالیہ دنوں میں کچھ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ اور بعد میں وینڈلزم کے واقعات کے باعث اسنیہا اور بچوں کو کچھ وقت کے لیے حیدرآباد کے گھر سے دور رہنا پڑا۔ تاہم، یہ پریشانیاں پیچھے چھوڑ کر فیملی نے ماکار سنکرانتی کا جشن خوشی سے منایا، جس کی تصاویر اسنیہا نے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔
سکومار کی ہدایتکاری میں بننے والی اس ایکشن فلم میں الو ارجن، رشمیکا مندنا، اور فہد فاضل نے مرکزی کردار نبھائے ہیں۔ یہ فلم میتری مووی میکرز کے بینر تلے بنائی گئی اور اس کا میوزک ٹی سیریز نے پیش کیا۔ دسمبر 2024 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کی بے مثال کامیابی کے بعد، فلم کے تیسرے حصے "پشپا 3: دی ریمپیج" کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے، تاہم اس کی تفصیلات ابھی پردہ راز میں ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: الو ارجن
پڑھیں:
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، پاکستانی نوجوانوں کا انگریزی میں نغمہ جاری
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاکستانی نوجوانوں نے جدید موسیقی اسٹائل میں انگریزی زبان میں نغمہ جاری کر دیا۔ نغمے میں دشمن کو واضح اور دو ٹوک الفاظ میں پیغام دیا گیا ہے کہ؛ ہم نہ صرف تیار ہیں، بلکہ مکمل مہارت رکھتے ہیں۔ نغمے کے بول NOW YOU KNOW , WE ARE PRO ہیں۔اس خوبصورت نغمے کے گلوکار شجاع حیدر جبکہ دل کو گرما دینے والی شاعری عمران رضا کی ہے۔انگریزی زبان میں یہ نغمہ ایک جانب بین الاقوامی دنیا کو پاکستان کا پیغام ہے تو دوسری جانب عزم کا اظہار بھی ہے، یہ نغمہ دشمن کے لیے ایک وارننگ اور قوم کے لیے ایک حوصلہ افزا اعلان ہے۔میں دشمن بھارت کی جانب سے بار بار دھمکیوں پر اسے بتایا گیا کہ اب تمہیں پتہ چلا ہم کون ہیں؟ یہ نغمہ بھارت کو یہ پیغام بھی دیتا ہے کہ فیصلہ تمہارا ہے، ہماری ہمت اور عزم آزما لو۔اس نغمے میں دشمن کو کھلا چیلنج ہے کہ اگر تم سمجھتے ہو کہ تم کچھ کر سکتے ہو، تو آ اور ہماری استقامت دیکھو۔اس نغمہ میں بھارت کو باور کرایا گیا ہے کہ ہم دھونس نہیں جماتے بلکہ ہر لحاظ سے تیار ہیں، ہماری ہر کامیابی ہمارے عزم، ایمان، اور پیشہ ورانہ تربیت کا نتیجہ ہے۔نغمے کے آخر میں بھارت کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ بنیانِ مرصوص ایک نظریہ ہے، فولادی دفاع، غیر متزلزل عزم، اور ناقابلِ شکست قوت ہے۔