اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے جسٹس(ر)فقیر محمد کھوکھر کو لاپتہ افراد کمیشن کا سربراہ مقرر کردیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق دوران سماعت ایڈیشل اٹارنی جنرل نے کہاکہ جسٹس(ر)جاوید اقبال کی جگہ نیا کمیشن سربراہ لگا دیا، حکومت قانون سازی کے ذریعےلاپتہ افراد ٹریبونل بنانا چاہتی ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ لاپتہ افراد ٹریبونل کیلئے تو قانون سازی کرنا پڑے گی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ کابینہ کمیٹی قانون سازی کیلئے کام کررہی ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کتنے عرصہ میں قانون سازی کا عمل مکمل ہوگا؟

جوڈیشل آرڈر کو انتظامی کمیٹی ختم نہیں کر سکتی،عدالتی معاون حامد خان 

جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ قانون تو پہلے سے موجود ہے، کسی کو لاپتہ کرنا جرم ہے،اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو اس کا ٹرائل کریں،اگر کسی نے کوئی جرم نہیں کیا تو اس کو چھوڑیں،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ وفاقی حکومت ہمیشہ کیلئے لاپتہ افراد ایشوحل کرنا چاہتی ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ اگر مسئلہ حل کرنا ہوتا تو لاپتہ افراد کامعاملہ حل ہو چکا ہوتا،جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہاکہ کیا بازیاب ہونے والے لوگ آ کر بتاتے ہیں وہ کہاں تھے؟رجسٹرار لاپتہ افراد کمیشن نے کہاکہ بازیاب ہونے والے لوگ نہیں بتاتے کہ وہ کہاں پر تھے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ہم حکومت سے امید ہی کر سکتے ہیں مسئلہ حل کیا جائے،ہم پارلیمنٹ کو قانون سازی کرنے کا نہیں کہہ سکتے،سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق سماعت غیرمعینہ تک ملتوی  کر دی گئی۔

کوئی کیس چل رہا ہو تو اسے بینچ سے واپس نہیں لیا جا سکتا،عدالتی معاون کے کیس میں دلائل

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: لاپتہ افراد نے کہاکہ

پڑھیں:

سب انسپکٹر کی بھرتیاں، پنجاب پبلک سروس کمیشن نے اشتہار جاری کردیا

سٹی 42 : پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے سب انسپکٹر کی بھرتی کیلئے اشتہار جاری کردیا گیا ہے۔ 

پبلک  پنجاب پولیس میں سب انسپکٹر کی 300 خالی آسامیوں پربھرتی کئےجائیں گے، سب انسپکٹر کی بھرتی بذریعہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کےذریعےکی جائے گی۔ 

پبلک سروس کمیشن کے جاری اشتہار کے مطابق ضلع لاہور 29 اور شیخوپورہ میں 23سب انسپکٹرز بھرتی ہوں گے۔ گریڈ 14 کی سیٹ کیلئے عمر کی حد20سے25 سال مقرر کی گئی ہے۔ مردکیلئے قد 5فٹ7انچ اورخواتین کیلئے 5فٹ2 انچ ہوگا ۔ 

پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے  

عمر میں کوئی رعائت نہیں ، جبکہ تعلیمی قابلیت بی اے سیکنڈ ڈویژن رکھی گئی ہے۔ 
 

متعلقہ مضامین

  • اسلام آبادہائیکورٹ چیئرمین پی ٹی اے جنرل حفیظ الرحمان کو عہدے پر بحال کردیا
  • سب انسپکٹر کی بھرتیاں، پنجاب پبلک سروس کمیشن نے اشتہار جاری کردیا
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کےلئے مقرر
  • لیبیا میں ساحل کے قریب کشتی الٹ گئی، 61 افراد لاپتہ
  • مالدیپ : میڈیا کی نگرانی کیلیے طاقتور کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ
  • پارلیمنٹ میں قرآن و سنت کے منافی قانون سازی عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے، حافظ نصراللہ چنا
  • موجودہ حالات میں جلوس نکالنا سیاست نہیں، بے حسی ہے‘سکھد یوہمنانی
  • ریلیف پیکیج آئی ایم ایف کی اجازت سے مشروط کرنا قابل مذمت ہے
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: جسٹس ثمن رفعت کو ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہی سے ہٹا دیا گیا، وجہ بھی سامنے آگئی
  • چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ہراسمنٹ کمیٹی کا سربراہ تبدیل