Express News:
2025-05-30@18:40:37 GMT

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل بلانے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

اسلام آ باد:

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل جمعرات کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں اہم قومی اور انتظامی امور زیر بحث آئیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوگا جس میں کابینہ کے زیر التواء ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کے کابینہ اجلاس کا ایجنڈا پورا نہ ہوسکا، وزیراعظم جمعرات کو کابینہ اجلاس کے شرکاء سے اہم گفتگو بھی کریں گے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا فیصلہ وزیر اعظم کی وطن واپسی پر، بجٹ 10 جون کو ہی پیش کیا جائے گا

عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کی بیرون ملک دورے سے واپسی پر ہوگا جب کہ  نئے مالی سال کا بجٹ 10 جون کو ہی پیش کیا جائے گا۔

وفاقی سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے کہا میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ البتہ قومی اقصادی کونسل کے اجلاس کی تاریخ میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے،اے پی سی سی کے اجلاس کی تاریخ کا تعین ابھی تک نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات آج پھر ہونگے، مذاکرات میں تنخواہ دار طبقے اور صنعتی شعبے کو ریلیف دینے پر بات چیت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال کے بجٹ اہداف اور ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، نئے مالی سال کے بجٹ کو آئی ایم ایف کی مشاورت سے حتمی شکل دی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا فیصلہ وزیر اعظم کے بیرون ملک دورے سے واپسی پر ہوگا۔

ذرائع نے کہا کہ نیشنل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس 5جون کو بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، آئندہ مالی سال کا بجٹ بجٹ 10جون کوہی پیش ہوگا، عید کی چھٹیوں کا فیصلہ وزیر اعظم کے بیرون ملک دورہ سے واپسی پر ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • عیدالاضحیٰ: اسلام آباد میں ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور غیرقانونی اسلحے کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
  • خیبرپختونخوا حکومت لاہور بار ایسوسی ایشن کو کتنی مالی امداد دے گی؟
  • عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا فیصلہ وزیر اعظم کی وطن واپسی پر، بجٹ 10 جون کو ہی پیش کیا جائے گا
  • نیشنل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس 5 جون کو بلانے کا فیصلہ
  • وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کی تاریخ میں دوسری بار تبدیلی کا امکان
  • بجٹ 10 جون کو ہی پیش ہوگا، سیکرٹری خزانہ نے ردو بدل کی خبروں کی تردید کردی
  • عیدالاضحیٰ کے حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کا خصوصی مراسلہ جاری
  • وفاقی بجٹ کی تاریخ میں تبدیلی کا امکان، 2 دن کی توسیع پر غور
  • وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ میں مزید ردو بدل کا امکان
  • نئی نیٹ میٹرنگ پالیسی تیار، کابینہ کی منظوری کا انتظار ہے، وزیر توانائی