گینز بک ورلڈ ریکارڈ ہولڈر مکس مارشل آرٹس فائٹر زیشان محسود کےتمام اخراجات پاک فوج نے اٹھائے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
گینز بک ورلڈ ریکارڈ ہولڈر مکس مارشل آرٹس فائٹر زیشان محسود کےتمام اخراجات پاک فوج نے اٹھائے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز
ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان ) پاک فوج قیام امن کے ساتھ ساتھ علاقہ میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے، گینز بک ورلڈ ریکارڈ ہولڈر مکس مارشل آرٹس فائٹر زیشان محسود کے انڈونیشیا میں 6دسمبر2024سے 14دسمبر2024کے دوران مکس مارش آرٹس کی عالمی تنظیم (GAMMA) کے زیر اہتمام منعقدہ مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے پاک فوج کی جانب سے تمام اخراجات اٹھائے گئے ۔
پاک فوج کی جانب سے اسپانسر شپ ملنے پر زیشان محسود نے انڈونیشیا میں منعقدہ مقابلوں میں حصہ لیا ۔
مقابلوں کے دوران زیشان محسود نے چار ابتدائی مقابلے جیتے،جبکہ تیسرے رائونڈ میں شکست کے بعد ان کی مہم اختتام پذیر ہوگئی۔
زیشان محسود نے واپسی پر اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ بریگیڈیئر عامر حیات سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر زیشان محسود کے ہمراہ 100سے زائد گینز بک ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود بھی تھے۔
زیشان محسود نے اسپانسر شپ دینے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاک فوج
پڑھیں:
این آئی سی وی ڈی، فارما کمپنیوں کے خرچے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے غیر ملکی دورے
فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے مفت غیر ملکی دوروں سے ادارے کی شفافیت پر سوالیہ نشان
ڈاکٹر طاہر صغیر کے مفت غیر ملکی دوروں کی سہولیات کے انکشاف سے طبی حلقوں میں بے چینی
(جرأت رپورٹ) این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر صغیر کے غیر ملکی دوروں میں فارماسوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے اخراجات اُٹھانے کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔ واضح رہے کہ شعبہ صحت میں فارما کمپنیوں کی جانب سے ہیلتھ کے اداروں میں ذمہ داران اور ڈاکٹرز کے اخراجات اُٹھانے کے عمل کو دنیا بھر میں معیوب سمجھا جاتا ہے اور اسے بنیادی طبی اخلاقیات اور مفادات کے ٹکراؤ کا ایک مکمل مقدمہ سمجھا جاتا ہے۔ دراصل فارما کمپنیوں کی جانب سے ڈاکٹرزسے لے کر اسپتالوں کے ذمہ داران کے اخراجات اُٹھانے کے پیچھے ادویات کی فروخت سمیت مختلف مفادات کارفرما ہو تے ہیں۔ ادارہ امراض قلب میں مختلف ادویات سمیت سرجیکل آلات اور دیگر ضروری سامان کی خریداری کا عمل فارما کمپنیوں کی جانب سے ایگریکٹو ڈائریکٹر کے اخراجات اُٹھانے کو مشکوک بنا دیتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر صغیر نے اگست 2024 سے اکتوبر 2025 کے دوران چار غیر ملکی دورے کیے، تمام غیر ملکی دوروں کے اخراجات فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے برداشت کیے ہیں۔ پہلا دورہ اگست 2024 میں لندن کا کیا گیا ،دوسرا دورہ بھی لندن کا کیا گیا اور یہ فروری 2025 میں ہوا۔ڈاکٹر طاہر صغیر نے تیسرا دورہ اگست 2025 میں اسپین اورچوتھا دورہ اسی سال اکتوبر میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کانفرنس کے سلسلے میں کیا۔فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے مفت غیر ملکی دورے ادارے کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہیں،طبی حلقوں کی جانب سے حکومت سے این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر صغیر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔