جرسی پر 'پاکستان' نہ لکھنے کی بھارتی بورڈ کی ضد، آئی سی سی کا ردعمل آگیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے بھارتی بورڈ کی جانب سے اپنی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' نہ لکھنے کی رَٹ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ردعمل آگیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بی سی سی آئی 'میزبان ملک ریگولیشن' کے حصے کے طور پر اپنی ٹیم کی کٹ پر پاکستان لکھنے کا خواہاں نہیں ہے۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے مبینہ طور پر بی سی سی آئی سے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کِٹ پر پاکستان لکھنے کی پابند ہے کیونکہ پاکستان ٹورنامنٹ کا میزبان ہے۔
بھارتی میڈیا کےمطابق آئی سی سی کی جانب سے ایک آفیشل نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ کا لوگو اپنی جرسیوں میں شامل کرنا ہر ٹیم کی ذمہ داری ہے، تمام ٹیمیں اس اصول کی تعمیل کرنے کی پابند ہیں۔
ایپکس بورڈ نے مبینہ طور پر یہ بھی کہا ہے کہ اگر کھلاڑیوں کی کِٹ پر میزبان ملک پاکستان کے نام کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی کا لوگو نہیں ہوا تو بھارتی ٹیم کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔
آئی سی سی قوانین کے مطابق ٹیموں کی جرسیوں پر میزبان ملک کا نام لکھا جانا چاہئے، قطع نظر اس حقیقت سے کہ میچ کہاں ہو رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی ٹیم کی شرٹس پر پاکستان لکھنے کا خواہاں نہیں ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے مبینہ طور پر بھارتی بورڈ سے اس قسم کی کوئی اطلاع موصول ہونے سے انکار کیا ہے۔
190 ملین پاﺅنڈ اوپن اینڈ شٹ کیس، عمران خان اپنی کرپشن کا جواب دیں: عطاءتارڑ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
ایک مرتبہ پھر کھیل میں سیاست لے آیا۔پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار
بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی حکومتی ایما پر ایک مرتبہ پھر کھیل میں سیاست لے آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ وادی کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشتگرد حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے حکومتی دباؤ پر پاکستان سے کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ اور موجودہ سفارتی تعلقات کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کسی بھی سطح پر کرکٹ میچز منعقد نہیں کیے جائیں گے۔بورڈ ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی مسائل کے سبب پاکستان کیساتھ کسی بھی قسم کی کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی ایونٹس میں بھی پاک بھارت میچز پر نظرثانی کی جاسکتی ہے۔گزشتہ روز بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ وادی کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشتگرد حملہ ہوا جس میں 26 سیاحوں کو ہلاک کردیا گیا تھا، واقعہ کی تحقیقات کیے بغیر ہندوستان نے پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرادیا اور بورڈ نے حکومتی ایما پر کرکٹ کھیلنے سے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔دوسری جانب بھارتی بورڈ کے بیان کے بعد ایشیاکپ اور چیمپئینز ٹرافی جیسے ٹورنامنٹس پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ادھر بھارتی بورڈ کے یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2012 میں آخری بار ون ڈے سیریز کھیلی گئی تھی جس کے بعد سے دونوں ٹیمیں محض آئی سی سی ایونٹس میں ایک دوسرے کے مدمقابل آتی ہیں۔