Daily Ausaf:
2025-06-10@22:00:45 GMT

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پرومو جاری

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پرومو جاری کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پرومو میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور اسپنر شاداب خان شامل ہیں۔چیمپئنز ٹرافی کے نئے پرومو میں بھارت کے ہاردک پانڈیا اور افغانستان کے محمد نبی بھی موجود ہیں۔آئی سی سی کا نیا پرومو چیمپئنز ٹرافی کی پروموشن کا حصہ ہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلی جائے گی جس کی میزبانی پاکستان کرے گا جبکہ بھارتی ٹیم اپنے میچز میں متحدہ عرب امارات میں کھیلے گی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی

پڑھیں:

وفاقی کابینہ نے بجٹ 2025/26ء کی منظوری دے دی

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون 2025ء ) وفاقی کابینہ نے بجٹ 2025/26ء کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے بجٹ 2025/26ء کی منظوری دے دی گئی ہے، اس حوالے سے کابینہ کا خصوصی اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا جہاں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔

بتایا جارہا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج طلب کرلیے گئے ہیں، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بجٹ پیش کیا جائے گا، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا، وفاقی وزیر خزانہ آئندہ مالی سال کا 17 ہزار 600 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش کریں گے، سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا، قومی اسمبلی کے اجلاس کا 4 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ وزیر خزانہ محاصل سمیت دیگر دستاویزات قومی اسمبلی میں پیش کریں گے، قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے سے قبل شام 4 بجے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوگا جس میں بجٹ مسودے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں اضافے کی منظوری دی جائے گی جب کہ سینیٹ کا اجلاس آج شام 6 بجے ہوگا وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ایوان بالا میں بھی آج ہی بجٹ پیش کریں گے۔

                                                                                     
   

متعلقہ مضامین

  • بجٹ 26-2025: سولر پینلز پر کتنے فیصد جی ایس ٹی تجویز ہوا
  • مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں دفاع کے لیے کتنے ارب روپے مختص کیے گئے؟
  • معاشی ترقی جاری،اشرافیہ کو جواب دینا ہوگا اس نے کتنا ٹیکس دیا ہے ،وزیر اعظم
  • ’ثنا میر کو ایوارڈ دینے پر جے شاہ کا اترا ہوا چہرہ تو دیکھیں‘
  • وفاقی بجٹ: نان فائلرز اور ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاری
  • وفاقی کابینہ نے بجٹ 2025/26ء کی منظوری دے دی
  • بجٹ 2025-26 کی تجاویز کی منظوری کےلیے کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری
  • ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کل سے لارڈز میں شروع ہوگا
  • حکومت نے اقتصادی سروے 2025-26 جاری کردیا، جی ڈی پی میں اضافہ ریکارڈ
  • یورپین چیمپئنز اسپین کو شکست، پرتگال نے دوسری بار نیشنز لیگ ٹائٹل جیت لیا