اوگرانے موبائل ایپلیکیشن ’را ہ گزر‘ کا آغاز کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
اسلام آباد: اوگرانے ایف بی آر اورآئل کمپنیز ایڈوائزی کونسل کے تعاون سے موبائل ایپلیکیشن ’را ہ گزر‘ کا آغاز کر دیا ۔
راہ گزر کی افتتاحی تقریب اوگرا ہیڈکوارٹر ، اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ افتتاحی تقریب میں میں وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن)، ایف بی آر، کسٹمز، محکمہ ایکسپلوزو، او سی اے سی، اور آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔چیئرمین اوگرا مسرور خان نے کہاکہ موبائل اپلیکیشن کے زریعے صارفین ملک بھر میں رجسٹرڈ پٹرول پمپس اور آؤٹ لیٹس کی نشاندہی کر سکیں گے۔
انہوں نے کہاکہ راہ گزر اپلیکیشن پاکستان کی آئل سپلائی چین کی ڈیجیٹلائزیشن میں ایک نمایاںاقدام ہے۔ یہ اقدام غیر قانونی پٹرول پمپس کی نشان دہی اور متعلقہ بد عنوانیوں کے چیلنجز سے نمٹنے میں ایک گیم چینجر ثابت ہوگا، جو پاکستان میں آئل سیکٹر کی ترقی اور استحکام میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چینی سفیر کی ملاقات: امن، خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت، صدر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) صدر مملکت سے چینی سفیر نے ملاقات کی جس میں خطے میں امن کیلئے مشترکہ اقدامات کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ایوان صدر اسلام آباد میں چینی سفیر جیانگ زائی دونگ نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، معیشت، ثقافت اور علاقائی روابط کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے، پاکستانی عوام اپنے آہنی بھائی چین کی مستقل حمایت پر شکرگزار ہیں، چین پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔اس موقع پر چینی سفیر نے صدرمملکت کی آنے والی سالگرہ پر صدر شی جن پنگ کی جانب سے دلی نیک خواہشات کا خصوصی پیغام پہنچایا۔