سیاسی جماعت کو بڑا جھٹکا ،کس جماعت میں شامل ہونیوالے ہیں؟جانیں
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اہم رہنما نے موجودہ سیاسی صورتحال میں اپنی پرانی پارٹی کو چھوڑ کر نئی جماعت میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
سابق صوبائی وزیر خیبرپختونخوا رحمت سلام خٹک نے جمعیت علمائے اسلام (ف) چھوڑ دی ہے، رحمت سلام خٹک کی وفاقی وزیر امیرمقام سے ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وقاقی وزیر انجینئر امیرمقام کی جانب سے رحمت سلام خٹک کو ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی گئی۔
سابق صوبائی وزیر رحمت سلام نے ن لیگ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی، جے یو آئی کے سابق رہنما جلد ایک تقریب میں ن لیگ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے
الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق اہم خبرآگئی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: رحمت سلام
پڑھیں:
مختلف سیاسی جماعت کے لوگ فنکشنل لیگ میںشامل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-02-2
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) سندھ کے سیکرٹری جنرل سردار عبدالرحیم سے فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سردار عارف ، جہان زیب انور گھوری والا ، امجد خان ، محمد شکیل ، محمد تنویر ، محمد اسماعیل ، انور خان ، فرحان خان ، غلام سرور، خواجہ نذیر حسن، فخرالخان ، زبیر اور دیگر رہنماؤں و کارکنان نے ملاقات کر کے پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر سردار عبدالرحیم نے شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوامی مسائل کے حل کے لیے فنکشنل لیگ ہر طبقے کے نمائندہ کرداروں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے۔