یوکرین جنگ: روس سمیت فریق ممالک کو ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ نہ کرنے کی صورت میں روس اور دیگر فریق ممالک کو ٹیکسز، ٹیرف اور دیگر پابندیوں کی دھمکی دے دی ہے۔
خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ معاہدے نہیں ہوا تو روس اور دیگر فریق ممالک سے امریکا برآمد ہونے والے مصنوعات پر بدترین ٹیکسز، ٹیرف اور پابندیاں عائد کرنے کے علاوہ میرے پاس کوئی اور چوائس نہیں ہے۔
ذرائع کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے روس کے علاوہ دیگر ممالک کا نام نہیں لیا جن پر وہ ممکنہ طور پر پابندیاں عائد کرنا چاہتے ہیں۔
خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بننے سے قبل بیان میں کہا تھا کہ وہ صدر بنتے ہیں پہلی ترجیح کے طور پر روس اور یوکرین کی جنگ ختم کرادیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ
پڑھیں:
چین کو تائیوان پر حملے کی صورت میں نتائج کا اندازہ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
سی بی ایس نیوز کیساتھ انٹرویو کے دوران ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ اگر چین نے تائیوان پر فوجی کارروائی کی تو کیا وہ امریکی افواج کو حرکت میں لائیں گے۔؟ اسکے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو آپ جان جائیں گے اور وہ اسکا جواب جانتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ اگر چین نے تائیوان پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو اس کے نتائج کیا ہوں گے، تاہم امریکی صدر نے یہ واضح کرنے سے گریز کیا کہ آیا امریکا تائیوان کا دفاع کرے گا یا نہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات میں تائیوان کا معاملہ سرے سے زیرِ بحث ہی نہیں آیا۔
 
 انٹرویو کے دوران ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ اگر چین نے تائیوان پر فوجی کارروائی کی تو کیا وہ امریکی افواج کو حرکت میں لائیں گے۔؟ اس کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو آپ جان جائیں گے اور وہ اس کا جواب جانتے ہیں۔ تاہم ٹرمپ نے مزید وضاحت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے راز نہیں بتا سکتا، دوسری جانب والے سب جانتے ہیں۔ امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ شی جن پنگ اور ان کے قریبی حلقے کے افراد کھل کر کہہ چکے ہیں کہ ہم صدر ٹرمپ کے دور میں کبھی کوئی کارروائی نہیں کریں گے، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اس کے نتائج کیا ہوں گے۔