مجلس یاد گارپروفیسرایوب قادری اوررنگ نوڈاٹ کام کا تعزیتی اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
کراچی (پ ر)مجلس یاد گارپروفیسرایوب قادری اوررنگ نو ڈاٹ کام کا تعزیتی اجلاس سرپرست اعلیٰ پروفیسرسعید حسن قادری کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں نگران اعلیٰ رنگ نو ڈاٹ کام ،شاعر،محقق ونقاد ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر،سی سی اوزین صدیقی،یاسمین شوکت،عبدالرؤف، محمد سعد ،عمیر قادری، طاہر قادری محمد یوسف و دیگرنے شرکت کی۔اجلاس میں سابق رجسٹرارجامعہ اردو ڈاکٹر قمرالحق،شاعر،ادیب اورجناح کالج کے استاد پروفیسراشتیاق طالب،جامعہ اردو کے لائبریرین مختاراشرف اورسینئررائٹرنزہت ریاض کی ہمشیرہ کے انتقال پر رنج وغم کا اظہارکیا گیا۔ اجلاس میں چاروں مرحومین کی مغفرت اوربلند درجاتکیلیے دعاکی گئی اورتمام پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔پروفیسر سعید حسن قادری نے کہا کہ ڈاکٹرقمرالحق، پروفیسراشتیاق اور مختاراشرف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
علامہ صادق جعفری کا سوڈان میں جاری خانہ جنگی اور لرزہ خیز مظالم پر شدید تشویش کا اظہار
رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین عالمی اداروں، بالخصوص اقوام متحدہ، او آئی سی، افریقی یونین اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالیں اور انسانی بنیادوں پر امدادی راہیں کھولیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری کا کہنا تھا کہ سوڈان میں جاری خانہ جنگی، انسانی المیے اور مظلوم عوام پر ہونے والے لرزہ خیز مظالم پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کرتی ہے، گزشتہ دو برس سے سوڈان کے مختلف شہروں خصوصاً دارفور اور الفاشر میں فوجی گروہوں کے مابین جاری خونریز جھڑپوں نے پورے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، ہزاروں معصوم شہری، خواتین اور بچے قتل و دربدری کا شکار ہیں، لاکھوں افراد بھوک، پیاس اور علاج کی سہولیات کے بغیر کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، اسپتال، عبادت گاہیں اور رہائشی علاقے نشانہ بنائے جا رہے ہیں، یہ صورتحال واضح طور پر انسانی حقوق، بین الاقوامی قوانین اور اسلامی اقدار کی صریح خلاف ورزی ہے، مجلس وحدت مسلمین عالمی اداروں، بالخصوص اقوام متحدہ، او آئی سی، افریقی یونین اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالیں اور انسانی بنیادوں پر امدادی راہیں کھولیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ شہریوں کے قتلِ عام اور جنگی جرائم کی شفاف تحقیقات کی جائیں، متاثرہ علاقوں میں اقوامِ متحدہ کی زیر نگرانی امن مشن تعینات کیا جائے تاکہ شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے، عالمی ضمیر کو بیدار کیا جائے تاکہ دنیا سوڈان کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہو، نہ کہ خاموش تماشائی بنے، مجلس وحدت مسلمین اس امر پر یقین رکھتی ہے کہ دنیا کے کسی بھی خطے میں ظلم و جارحیت کے خلاف آواز اٹھانا ایمان کا تقاضا ہے، سوڈان کے مظلوم عوام آج امتِ مسلمہ کی اجتماعی حمایت کے منتظر ہیں، ہم ہر سطح پر ان کی آواز بننے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد و یکجہتی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، ہم سوڈان کے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں، انشاءاللہ ظلم کے ایوان ایک روز ضرور لرزیں گے اور عدل و انصاف کی صبح طلوع ہوگی۔