الیکٹرانک سگریٹ کی دکانیں آی جی سندھ سیل کروائیں، رفیع احمد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
کراچی( کامرس رپورٹر) منشیات کا پھیلاؤ اس کی بآسانی دستیابی ہے یہ ہر جگہ مل جاتی ہے یہ بات گزشتہ روز تنظیم فرینڈز آف اینٹی نارکوٹکس آف سندھ( فانوس) کے صدر رفیع احمد نے انسداد منشیات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کے ہمارے یہ معمار سڑکوں،گلیوں،کچراکنڈیوں،پلوں کے نیچے اور نالوں میں پڑے نظر آتے ہیں،الیکٹرونکس سگریٹ(ویپ) کی دکانوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ،اس کے استعمال سے ہمارے نوجوان پھیپھڑوں اور گلے کے کینسر اور دیگر بڑے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں اس کی روک تھام میں ہمیں پولیس کا کردار نظر نہیں آرہا ہے۔ رفیع احمد نے انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان شاپس کو سیل کروایا جائے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپرٹینڈنٹ آف پولیس محمد ساجد گجر نے کہا کہ منشیات نے ہمیں بہت زیادہ متاثر کیا ہے اس کی روک تھام میں ہم سب کو اپنا اپنا قومی کردار ادا کرنا چاہیے، منشیات کے خلاف شعور و آگہی کا کام تنظیم فانوس بخوبی سر انجام دے رہی ہے،ہم سب کو چاہیے کہ ہم اس کام میں ان کا ساتھ دیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پشاور: خیبر پولیس کے 14 اہلکار منشیات فروشوں سے روابط پر معطل
پشاور:منشیات فروشوں سے روابط کے الزام میں خیبر پولیس کے 14 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔
سی سی پی او پشاور نے کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ اہلکاروں کے لیے فورس میں کوئی جگہ نہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کے 4 ایس ایچ اوز کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی پی او خیبر سے سات روز کے اندر وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ کارروائی سیکیورٹی اجلاس کے بعد عمل میں لائی گئی، جس میں منشیات فروشوں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کے ممکنہ روابط کا نوٹس لیا گیا تھا۔
سی سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ صوبائی پولیس کو قبائلی اضلاع میں منشیات کی کاشت کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔