امریکا کا میکسیکو بارڈر پر اضافی فورس تعینات کرنیکا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد بارڈر پر گراؤنڈ فورسز کی تعداد میں 60 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ نگران پنٹاگان سیکریٹری رابرٹ سیلس کا کہنا ہے کہ کیلی فورنیا اور ٹیکساس سے 5000 غیر قانونی تارکین کی بے داخلی کیلئے پینٹاگون طیارے فراہم کریگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے میکسیکو بارڈر پر اضافی ہیلی کاپٹر اور جاسوسی فورس تعینات کرنے کا اعلان کر دیا۔ پنٹاگان کے مطابق 1500 اضافی فوجیوں کو میکسیکو بارڈر پر بھیجا جا رہا ہے۔ متعلقہ عملے کے ساتھ ہیلی کاپٹرز اور انٹیلی جنس تجزیہ کار روانہ کیے جا رہے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد بارڈر پر گراؤنڈ فورسز کی تعداد میں 60 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ نگران پنٹاگان سیکریٹری رابرٹ سیلس کا کہنا ہے کہ کیلی فورنیا اور ٹیکساس سے 5000 غیر قانونی تارکین کی بے داخلی کے لیے پینٹاگون طیارے فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنٹاگون میکسیکو بارڈر کے ساتھ باڑ لگانے میں بھی حصہ لے گا، یہ صرف آغاز ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ اضافی 10 ہزار فوجی میکسیکو بارڈر پر بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میکسیکو بارڈر پر کے مطابق
پڑھیں:
امریکا، مسلمانوں کو گھروں اور مسجد کی تعمیر سے روک دیا گیا
امریکی میڈیا کا بتانا ہے کہ گورنر کی جانب سے گھروں کی تعمیر کو روکنے کی وجہ ایک ہزار گھروں پر مشتمل اس منصوبے کو ایک مسجد کے گرد بنایا جانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے گورنر نے مسلمانوں کو گھروں اور مسجد کی تعمیر سے روک دیا۔ مغربی میڈیا کے مطابق عام حالات میں ٹیکساس کے شہر جوزفین کے باہر 400 ایکڑ زمین پر رہائشی منصوبہ کوئی غیر معمولی بات نہ ہوتی، لیکن حالیہ مہینوں میں گورنر گریگ ایبٹ نے اِس مجوزہ منصوبے کو روکنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ امریکی میڈیا کا بتانا ہے کہ گورنر کی جانب سے گھروں کی تعمیر کو روکنے کی وجہ ایک ہزار گھروں پر مشتمل اس منصوبے کو ایک مسجد کے گرد بنایا جانا ہے۔ اِس منصوبے کے دفاع کے لیے اسلامی سینٹر کے وکیل کا کہنا ہے کہ یہ کوئی جرم نہیں ہے، گورنر کا ردعمل دیکھ کر لگتا ہے جیسے یہ نائن الیون 9/11 ہو۔