WE News:
2025-11-04@02:28:42 GMT

کیا آپ بھی اپنا نام بدلنا چاہتے ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

کیا آپ بھی اپنا نام بدلنا چاہتے ہیں؟

 تہذیب یافتہ گھرانوں کی یہ روایت چلی آرہی ہے کہ جب بھی کسی نومولود کی آمد ہوتی ہے، تو اس کی تذکیر و تانیث کو مد نظر رکھتے ہوئے خاندان کے بزرگ افراد کو یہ حق حاصل ہوتا ہے کہ  اس کو ایک نام دیں۔ یہ نام پرانے آباء کا بھی ہوسکتا ہے، کسی مذہبی و سیاسی پیشوا کا بھی ہو سکتا ہے اور کسی دوسری زبان سے مستعار لیکر بھی رکھا جا سکتا ہے۔  جیسے کہ حسنین کریمین کے نام طبرانی زبان میں شبر و شبیر تھے، عربی میں حسنؑ و حسینؑ ہوگئے اسی طرح نئے دور اور اُردو کی بات کی جائے تو ترکش نام یاماچ اُردو میں شجاع بنتا ہے۔ اب آپ اپنے نومولود کے لیے اپنی پسند کے مطابق کوئی بھی نام رکھ سکتے ہیں۔

یہ نومولود اسم بہ مسمیٰ ہوگا یا نہیں، یہ مستقبل بعید کا مسئلہ ہے

مختلف علاقوں اور قوموں میں نام رکھنے کا راز و انداز الگ اور نرالا بھی ہے، جیسے سمندر خان، دریا خان، گاما، ماجھا، ڈینو وغیرہ وغیرہ یہاں کچھ نام تو خاندان والوں نے رکھے ہیں اور باقی نام معاشرے نے بگاڑ  کر بنا دیے ہیں، ان دیے گئے ناموں میں آپ کی مرضی شامل تھی یا نہیں یہ تو  آپ ہی جانتے ہیں۔

لیکن آپ اپنا نام خود بھی رکھتے ہیں۔ جیسے لکھاری اپنا قلمی نام رکھ لیتے ہیں، مثال کے طور پر سید احمد شاہ  کا قلمی نام احمد فراز ہے۔ ان کا قلمی نام اس قدر مقبول ہوا کہ وہ خود کہتے ہیں۔

اور فرازؔ چاہییں کتنی محبتیں تجھے
ماؤں نے تیرے نام پر بچوں کا نام رکھ دیا

 پڑوسی ملک بھارت کے بڑے اداکار عبد الرشید نے بھی اپنا فلمی نام سلمان خان رکھا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ جو افراد بیرون ملک  سفر کرتے ہیں، وہ اس ملک کے لحاظ سے اپنے نام میں جدت لاتے ہیں اور ان کے نام جیسی مطابقت یا مشابہت پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ لیکن اس کے لیے آپ کو ایک مشور ہ دیتے ہیں۔ جب بھی کوئی نام اپنے لیے  پسند کریں اس کے معنی ضرور پتہ کرلیں اور نام کا صنف سے تعلق بھی واضح کرلیں۔

آج کل چین میں ہوں تو یہاں اگر آپ بینک جائیں یا ویزہ کی تاریخ بڑھانے جائیں تو وہ آپ سے باقاعدہ پوچھتے ہیں کہ کیا  آپکا کوئی چینی نام بھی ہے۔ اگر آپ نے اپنا کوئی چینی نام رکھا ہو تو وہ آپ کی دستاویزات کا حصہ بن جاتا ہے۔ لیکن کچھ افراد بنا سوچے سمجھے، دیکھے بھالے اور بنا پوچھے ہی کوئی نام رکھ لیتے ہیں اور پھر اس کے ملک کے افراد ان کے نئے نام کا مطلب جان کر آپ کا تمسخر اُڑاتے نظر آتے ہیں۔

جیسا کہ بہت سے غیر ملکیوں کے لیے ایک چینی نام رکھنا اچھا اور دلچسپ ہے، جیسا کہ ّلی بائیٗ نامی کینیڈین لڑکی (لی بائی، مرد، ایک ہزار سال پہلے ایک قدیم چینی شاعر تھا)، زاؤ زاؤ نامی ایک امریکی لڑکا (زاؤ زاؤ ایک جنگجو تھا جو دو ہزار سال پہلے چین میں شاہی اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتا تھا) وغیرہ  شامل ہیں۔ پھر جب چینی لوگ ان غیر ملکیوں کو اپنے ذہنوں میں قدیم چینی شخصیات کے ساتھ جوڑتے ہیں تو وہ اس ہنسی میں لوٹ پوٹ جاتے ہیں۔

اگر آپ چین میں آئیں اور کوئی آپ کو کہے کہ جناب! آپ اپنا نام چاؤ  بن شان رکھ لیں تو ضرور اس نام کے حوالے سے معلومات لیں کیونکہ یہ چین کا سب سے بڑا مزاحیہ کردار ہے، اور یہ نام بھی اب مزاح کے ساتھ جڑ چکا ہے یہ بالکل ہمارے ببو برال، امانت چن جیسا ہے۔ اب آپ خود اندازہ لگائیں کہ یہ نام رکھنے سے لوگ آپ میں کس کی شخصیت تلاش کریں گے۔

یعنی  آپ کی حرکات و سکنات عوام کو آپ کے بارے رائے قائم کرنے کے لیے بہتر ثبوت فراہم کریں گی اور  نام کی نمود بھی خوب ہوگی،  لیکن خیال رکھیے نمود و نمائش اور شہرت طلبی آپ کو کہیں اس حد تک نہ لا کھڑا کرے۔

ہم طالب شہرت ہیں ہمیں ننگ سے کیا کام
بد نام اگر ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا

ایک اور اہم بات اور وہ یہ ہے کہ آپ میں بہت سے افراد گھر میں اپنے بچوں کو ٹونی، ببلی اور پتہ نہیں کیا کیا کچھ کہہ کر یقیناً پیار سے بلاتے ہیں لیکن آپ ہی وہ پہلے افراد ہوتے ہیں جو دیگر افراد کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آپ کے بچے کو کسی بھی اُلٹے سیدھے نام سے پکار سکتے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنانا آپ کی ہی ذمہ داری ہے کہ آپ نے جب بچے کو ایک بہترین نام دیا ہے تو پھر اسی نام سے پکاریں تاکہ دیگر افراد بھی نام بگاڑنے کی جرات نہ کر پائیں۔

آج آپ اپنے بچوں کو اچھے نام دیں اور درست نام سے پکاریں تویقیناً کل یہ نہ تو آپ کا اور نہ ہی خاندان کا نام بدنام کریں گے اور یقیناً اپنے حسب و نسب کا بہترین اور عمدہ انداز میں خیال رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

وقار حیدر

تہذیب نام.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: تہذیب

پڑھیں:

دیکھنا چاہتے ہیں پیپلز پارٹی 27ویں ترمیم پر کیا پوزیشن لیتی ہے، سینیٹر علی ظفر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ دیکھنا چاہتے ہیں 27ویں ترمیم پر پیپلز پارٹی کیا پوزیشن لیتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ 27ویں ترمیم میں صدارتی اختیارات اور این ایف سی کو چھیڑا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی 18ویں ترمیم کو ٹرافی سمجھتی رہی ہے، دیکھنا چاہتے ہیں کہ 27ویں ترمیم پر کیا پوزیشن لیتی ہے۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ یہ ڈمی کابینہ ہے، فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں، ن لیگ والے پہلے 27ویں ترمیم پر جھوٹ بولتے تھے یا انہیں اچانک پتا چلا اور بلاول بھٹو سے مشاورت کرلی۔

اُن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو 27ویں ترمیم سے متعلق خبر لیک کرکے شاید عوامی ردعمل دیکھنا چاہتے ہیں، ہم نے 26ویں ترمیم کے موقع پر دیکھ لیا، عوامی ردعمل جو بھی ہو پی پی وہی کرے گی، جو انہیں حکم ملے گا۔

سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی 27ویں ترمیم کی حمایت کرے گی اور اس موقع پر اہم کردار جے یو آئی کا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے 26ویں ترمیم کے موقع پر آئینی عدالت کی مخالف کی، جس کے بعد آئینی بنچ بن گیا، امید ہے فضل الرحمان 27ویں ترمیم سے متعلق اپنے اصولی موقف پر قائم رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئی محکمہ کیسے اپنے نام پر زمین لے سکتا ہے؟ جسٹس جمال مندوخیل
  • دیکھنا چاہتے ہیں پیپلز پارٹی 27ویں ترمیم پر کیا پوزیشن لیتی ہے، سینیٹر علی ظفر
  • ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کی 12 رکنی سیاسی کونسل کا اعلان
  • وسطی ایشیا میں بھارتی موجودگی کا خاتمہ، تاجکستان نے بھارت سے اپنا ایئربیس واپس لے لیا
  • ایف بی آر نے ارب پتی ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائیاں شروع کردیں
  • کراچی: گلستان جوہر میں جھگیوں میں آتشزدگی کے بعد مکین اپنا بچ جانے والا سامان جمع کررہے ہیں
  • لوئردیر،صوبائی بارکونسل کے انتخابات میں محمد سلیم ایڈووکیٹ اپنا ووٹ کاسٹ کررہے ہیں
  • چین نے اپنا سب سے کم عمر خلا باز چینی خلائی اسٹیشن پر بھیج دیا
  • اپنی چھت اپنا گھر اسکیم، ایک ماہ میں ریکارڈ قرضے بلا سود جاری
  • بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا ہے: ملک محمد احمد خان