سہ فریقی سیریز: قذافی اسٹیڈیم 10 روز میں پی سی بی انتظامیہ کے حوالے کردیا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
امید ہے کہ آئندہ 10 روز میں تمام کام مکمل ہوجانے کے بعد قذافی اسٹیڈیم پی سی بی انتظامیہ کے حوالے کردیا جائے گا تاکہ سہ فریقی سیریز کی تیاریاں کی جاسکیں۔ چیمپئنز ٹرافی سے قبل قذافی اسٹیڈیم پاکستان نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی سہ فریقی سیریز کے میچوں کی میزبانی بھی کرے گا۔ اسٹیڈیم میں چیمپیئنز ٹرافی کا پہلا میچ 22 فروری 2025 کو کرکٹ کے 2 روایتی حریفوں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
چیمپیئنز ٹرافی کے لیے قذافی اسٹیڈیم لاہور کو انتہائی خوبصورت روپ اور نئے انداز سے تیار کیا گیا ہے۔ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی ذاتی کوششوں اور گہری دلچسپی کے سبب اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام اور تزئین اور آرائش صرف 5 ماہ کی ریکارڈ مدت میں پایہ تکمیل کو پہنچ رہی ہے۔
مزید پڑھیں:قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کی تکمیل 30 جنوری تک متوقع
پی سی بی چیئرمین محسن نقوی قذافی اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام کی بروقت تکیمل کی خود نگرانی کرتے رہے ہیں۔ اسٹیڈیم محسن نقوی کے اس وژن کی عکاسی کرتا ہے کہ یہ دنیا کے دیگر عالمی معیار کے اسٹیڈیمز کی طرح نظر آئے۔ اسٹیڈیم کو پیشہ ورانہ انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ شائقین، میڈیا، کھلاڑی اور آفیشلز کھیل کے ایک ایک لمحے سے بھرپور انداز میں لطف اٹھا سکیں۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025: قذافی اسٹیڈیم میزبانی کے لیے تیار۔ اسٹیڈیم کو پیشہ ورانہ انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ شائقین، میڈیا، کھلاڑی اور آفیشلز کھیل کے ایک ایک لمحے سے بھرپور انداز میں لطف اٹھاسکیں۔ قذافی اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 22 فروری کو کرکٹ کے 2 روایتی… pic.
— WE News (@WENewsPk) January 23, 2025
اسٹینڈز میں کرسیوں کی تنصیب کا کام آخری مرحلے میں ہے۔ ایک ڈیجیٹل اسکرین کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ دوسری بھی چند روز میں مکمل ہوجائے گی۔ فلڈ لائٹس ٹاورز اب نئے بلب کے ساتھ روشن ہوں گے جو شائقین کے لیے ایک خوبصورت نظارہ ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی چیمپیئنز ٹرافی سہ فریقی سیریز قذافی اسٹیڈیمذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی چیمپیئنز ٹرافی قذافی اسٹیڈیم قذافی اسٹیڈیم محسن نقوی پی سی بی کے لیے گیا ہے
پڑھیں:
ماریہ ملک مداحوں سے مخاطب ہونے کا انوکھا انداز سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماریہ ملک نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی اور مداحوں کو مشورہ دیا کہ ان پر یقین نہ کریں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماریہ ملک نے ایک پقسٹ شیئر کی ہے جس میں انھیں ایک دیدہ زیب جوڑے میں ہاتھ میں گجرے اور چھتری کے ساتھ خوشگوار موڈ میں مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ماریہ ملک نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں نہایت سنجیدہ صورتحال میں بھی ہنس سکتی ہوں، اس لیے مجھ پر یقین نہ کیا کریں۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ مجھے سپورٹ کرتے رہیں ساتھ میں انھوں نے ایموجی بھی بنائی اور اپنے نئے ڈرامے شکوہ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔اس سے قبل انھوں نے نجی ٹی وی چینل کی ڈرامہ سیریل شکوہ میں ثانیہ کا کردار ادا کرنے کی وجہ بیان کی تھی، شکوہ میں سمیع خان (زرون)، ماریہ ملک (ثانیہ)، یشما گل(کرن)، عاصم محمود، عثمان پیرزادہ ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ماریہ ملک کا کہنا تھا کہ اس کردار میں ہوں یہ اس لیے بھی مختلف ہے دوسری بات یہ کہ کہانی بہت اچھی لگی، اس میں ثانیہ کا کردار نبھا رہی ہوں، ثانیہ کا تعلق ٹوٹے ہوئے گھرانے سے ہے لیکن وہ بہت زیادہ مضبوط ہے۔