اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص نہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات سے انکار پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ  مذاکرات کرنے والوں کو خود بھی پتا تھا کہ اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا۔ پی ٹی آئی والے کسی بھی بات پر مخلص نہیں اور نہ ہی اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات سے انکار کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔  علی امین گنڈاپور نے خود ہی اعتراف جرم کیا ہے کہُ ہمارے لوگ گمراہ ہوئے۔  یہ کس چیز کا جوڈیشل کمیشن بنانا چاہتے ہیں، جن کو سزائیں ہوئیں انہوں نے اعتراف جرم کیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ جب میں قید میں تھا تو مجھے بس ایک کمبل دیا گیا تھا۔  ہماری پوری لیڈرشپ کو قید کیا گیا مگر ہم نے ملک کے نقصان کا نہیں سوچا۔  پیکا ایکٹ کی منظوری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساری دنیا میں سوشل میڈیا پر پابندی ہے، یہ چیز امریکا میں بھی ہورہی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: خواجہ آصف نے کہا

پڑھیں:

وزیراعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا کو افغانستان سے آزادانہ ڈیل کی اجازت نہیں دیں گے: خواجہ آصف


وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا کو افغانستان سے آزادانہ ڈیل کی اجازت نہیں دیں گے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانونی و آئینی طور پر افغانستان سے بات چیت کا معاملہ وفاق کا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر وہ لوگ چاہتے ہیں کہ آزادانہ طور پر افغانستان سے ڈیل کریں تو وفاق اجازت نہیں دے گا، ایسے عمل کا نہ کوئی قانون ہے اور نہ آئین اجازت دے گا۔

بھارتی سازش، افغان دراندازی ناکام، 54 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈیسکیورٹی فورسز نےشمالی وزیرستان کے...

انہوں نے کہا کہ کوئی اپنی رائے کو وفاق پر مسلط نہیں کر سکتا، دفاع اور خارجہ امور کا معاملہ آئین میں بہت واضح ہے۔ وزیرِاعلیٰ اور گورنر کے پی اگر کوئی رائے دینا چاہتے ہیں تو ضرور آکر دیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِاعلیٰ اور گورنر کے پی میٹنگز میں آکر اپنی رائے اور مؤقف ضرور دیں، وفاقی حکومت کو آکر بتائیں کہ ان کے نزدیک اس مسئلے کا کیا حل ہو سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قوم پرستی کی حقیقت
  • وزیراعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا کو افغانستان سے آزادانہ ڈیل کی اجازت نہیں دیں گے: خواجہ آصف
  • یہ نہیں ہو سکتا ۔۔۔۔۔
  • کوچۂ سخن
  • ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں، روس
  • سکھ لیڈر کا پاکستان بھارت کشیدگی کے دوران بڑا بیان
  • بھارت پانی کا رخ موڑ سکتا ہے نہ ہی روک سکتا ہے، خواجہ آصف
  • یہ سب کیا ہو رہا ہے ؟
  • لاہور؛ کٹنگ کا کام سکھانے والے استاد کی بچے سے بدفعلی، ملزم گرفتار
  • دو قومی نظریہ ہمیشہ سے پاکستان کے وجود کی بنیاد رہا ہے ،ہم اپنے ملک کا دفا ع کرنا جانتے ہیں، آرمی چیف